ہاکی جونیئر ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو انڈیا سے شکست

انڈیا کی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول بشارت علی نے کیا۔

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے جمعرات کو ہونے والے فائنل میں انڈیا نے عمان میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

انڈیا کی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول بشارت علی نے کیا۔
انڈیا نے چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس مقابلے کے لیے پاکستان اور انڈیا دونوں ٹیمیں فیورٹ تھیں کیونکہ دونوں ٹیموں نے فائنل سے قبل کوئی میچ نہیں ہارا تھا۔ 

ان دونوں کے درمیان گروپ میچ برابر رہا تھا۔ اس لیے فائنل میں زبردست مقابلے کی توقع تھی۔

فائنل میچ کا آغاز تیزی سے ہوا تھا تاہم پہلے کوارٹر میں انڈیا کی ٹیم زیاہ دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اور انڈیا کے فارورڈ انگد سنگھ نے گول کرکے برتری قائم کردی تھی۔

پاکستان کے گول کیپر علی رضا نے متعدد حملے روک کر انڈیا کی برتری کو بڑھنے نہیں دیا تھا۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا۔  لیکن انڈیا بھی مسلسل دباؤ بڑھاتا رہا اور ارجیت سنگھ نے دوسرا گول کر کے برتری میں اضافہ کر دیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے وقفے کے بعد تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں انڈیا کو دباؤ میں رکھا اور مسلسل حملے کرتا رہا۔

پاکستان کی طرف سے بشارت علی نے تیسرے کوارٹر میں عبداللہ شاہد کے پاس پر پہلا گول کیا۔

پاکستانی کھلاڑی میچ ختم ہونے تک مسلسل حملے کرتے رہے لیکن انڈیا کی ٹیم کے مضبوط دفاع کے باعث پاکستان گول نہ کر سکا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب پاکستان کی طرف سے گول کیپر علی رضا نے شاندار کھیل پیش کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

انڈیا نے آخری بار 2015 میں ملیشیا میں جونئیر ایشیا کپ جیتا تھا اس سے قبل وہ 2004  اور 2008 میں بھی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان نے تین مرتبہ ایشیا کپ 1988، 1992 اور 1996 میں جیتا ہے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے کم سہولیات اور نامناسب حالات کے باوجود ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ 

پاکستان کےعبدالرحمن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نو گول کرنے والے کھلاڑی رہے۔

پاکستان کے احتشام اسلم کو رائزنگ سٹار پلئیر کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کے عبد الحنان  شاہد کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہاکی کا کھیل پاکستان میں رو بہ زوال ہے اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کھیل معدوم ہوتا جا رہا ہے ایسے میں پاکستان ٹیم کا جونئیر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنا پھر بھی ایک مثبت قدم ہے۔

پاکستان کی فائنل تک آمد

اس سے قبل پاکستان ملائشیا کو 2-6 سے ہرا کر ہاکی کے جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا تھا جہاں اس کا ٹاکرا انڈیا سے ہوا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ٹیم کے منیجر اور چیف کوچ حنیف خان ہیں جب کہ کوچنگ پینل میں آصف احمد خان، اولمپیئن ذیشان اشرف، ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹمنس، ویڈیو اینالسٹ سید علی عباس اور فزیو تھراپسٹ وقاص محمود شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل