خیبر پختونخوا: تیز آندھی اور طوفانی بارشیں، پانچ افراد جان سے گئے

پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی) رپورٹ  کے مطابق تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے اتوار کو خیبر پختونخوا میں پانچ افراد جان سے گئے جب کہ 71 تاحال زخمی ہیں۔

26 اپریل 2015 کو پشاور میں شدید بارش کے دوران دھیمی رفتار سے گاڑیاں چلاتے ہوئے شہری (اے ایف پی)

پی ڈی ایم اے (پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی) رپورٹ  کے مطابق تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے اتوار کو خیبر پختونخوا میں پانچ افراد جان سے گئے جب کہ 71 تاحال زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان سمیت مانسہرہ میں 16 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشِ کی وجہ سے شہر سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

’شدید بارش کی وجہ بڈھ بیر ماموں زئی اور بڈھ بیر گلبہار میں دیوار گر گئی، نشتر آباد کامرس کالج کے ساتھ مسجد کا شیڈ گر گیا جبکہ گورنر ہاؤس میں درختوں کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔‘

ریسکیو1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سیکورٹی اداروں نے امدادی کاروائیاں میں حصہ لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ’متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف مہیا کیا جائے۔‘

نیز محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلٰی اعظم خان نے طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ مقامات پر فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان