ریونگ چھومیک پوائنٹ جہاں سے پورا سکردو نظر آتا ہے

اس پوائنٹ سے آپ کو سکردو کے پہاڑوں سمیت نواحی علاقے صاف صاف دکھائی دیں گے۔

یوں تو سکردو کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے اس کا چپہ چپہ گھومنا ضروری ہے لیکن اگر آپ پورے سکردو کو ایک ہی نظر میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے ’ریونگ چھومیک‘ پوائنٹ پر چلے جائیں۔

اس پوائنٹ سے آپ کو سکردو کے پہاڑوں سمیت نواحی علاقے صاف صاف دکھائی دیں گے۔

سکردو کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بلتی زبان میں ریونگ کا مطلب ہے خرگوش اور چھومیک کا مطلب ہے چشمہ۔

اس پوائنٹ پر ایک ہری بھری جگہ ایسی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں خرگوش ہوا کرتے تھے اور اسی جگہ سے تھوڑا آگے ایک چشمہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس پوائنٹ کا نام ریونگ چھومیک پڑ گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس پوائنٹ سے آپ کو ایک طرف حسین آباد اور سرفہ رنگا ڈیزرٹ دکھائی دے گا۔ یہاں سے آپ کھرپوچو قلعہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

بیچ و بیچ گزرتا دریائے سندھ نظارے کی خوبصورتی میں اضافے کرتا ہے اور پھر اپر کچورا ویلی، سکردو ایئرپورٹ، کے پناہی کولڈ دیزرٹ، چندا ویلی، اولڈنگ گاؤں اور دیگر علاقے جیسے مرکزی بازار، بلتستان یونیورسٹی وغیرہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوائنٹ تک سڑک تو نہیں جاتی لیکن پہاڑ کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے جس پر گاڑی چل سکتی ہے مگر راستہ تھوڑا پر خطر ہے۔

اس لیے لوگ یہاں تک ٹریکنگ کر کے آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ البتہ اس پوائنٹ سے آگے جہاں چشمہ ہے وہاں تک رسائی صرف ٹریکنگ سے ہی ممکن ہے کیوں کہ وہاں تک گاڑی نہیں جا سکتی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا