سکردو: اپر کچورا جھیل کی سپیڈ بوٹ

سپیڈ بوٹ پر سیاحوں کو جھیل کا ڈیڑھ کلومیٹر کا چکر ایک منٹ میں لگوایا جاتا ہے اور سپیڈ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جاتی ہے۔

پاکستان میں موسم سرما کے دوران سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں ہنزہ اور سکردو سرفہرست ہیں جس کی وجہ ان علاقوں میں موجود برف پوش پہاڑ اور انہی پہاڑوں کے درمیان موجود جھیلیں ہیں۔

انہی جھیلوں میں ایک اپر کچورا جھیل بھی ہے جسے دیکھنے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وہاں کا رخ کرتی ہیں۔

سکردو کی اپر کچورا جھیل خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سپیڈ بوٹنگ کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ جس سے آپ کو جھیل کے ساتھ ساتھ اردگرد موجود پہاڑوں کو بھی ایک الگ زاویے سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

مدثر نامی نوجوان گذشتہ دس سال سے یہاں سپیڈ بوٹ چلا رہے ہیں اور سیاحوں کو پانی میں ڈرافٹنگ کے مزے کراتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپر کچورا لیک میں سپیڈ بوٹ کے علاوہ بھی مختلف اقسام کی کشتیاں چلائی جاتی ہیں لیکن زیادہ تر سیاح سپیڈ بوٹنگ ہی کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مدثر نے بتایا کہ وہ پارٹ ٹائم کشتی چلاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ کمپیوٹر سائنسز پڑھ رہے ہیں۔‘

ان کی خواہش ہے کہ وہ پائلٹ بنیں لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو وہ پاکستان بحریہ کا حصہ بن کر بڑے بحری جہاز چلانا چاہتے ہیں۔

مدثر نے بتایا کہ موسم گرما میں جھیل پر سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جبکہ سردیوں میں بھی سیاح یہاں آتے ہیں مگر سردیوں میں جھیل کا پانی جم جاتا ہے تو سیاح برف پر سکیئنگ کرتے ہیں۔

مدثر کے مطابق سپیڈ بوٹ پر سیاحوں کو جھیل کا ڈیڑھ کلومیٹر کا چکر ایک منٹ میں لگوایا جاتا ہے اور سپیڈ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا