پیزے کے ٹکڑے نے کیسے پولیس کو سیریل کلر تک پہنچایا

عدالتی دستاویزات کے مطابق تفتیش کاروں نے مین ہیٹن کے دفتر میں ریکس ہیورمین کی نگرانی کی جہاں وہ آرکیٹیکٹ کے طور پر کام کرتے تھے، انہیں پیزے کا ڈبہ پھینکھتے ہوئے دیکھا گیا اور پیزے کے ٹکڑے کے تجزیے نے کئی حقیقتیں افشاں ہوئیں۔۔

ریکس ہیورمین (روئٹرز)

امریکہ میں گلگو بیچ سیریل کلر کے مشتبہ شخص کو ایک پیزے کے ضائع شدہ ڈبے کی مدد سے جائے واردات کے ساتھ جوڑا گیا۔ اس ڈبے کو نیو یارک کے شہر مین ہیٹن کے کوڑے دان میں پھینک دیا گیا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق تفتیش کاروں نے مین ہیٹن کے دفتر میں ریکس ہیورمین کی نگرانی کی جہاں وہ آرکیٹیکٹ کے طور پر کام کرتے تھے اور انہیں پیزے کا ڈبہ پھینکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

ٹیم نے پیزے کا ایک بچا ہوا ٹکڑا لے کر فارنسک لیب کے ذریعہ اس کا تجزیہ کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیے گئے نمونے میگن واٹرمین کے جسم سے حاصل کردہ سوتی دھاگے کی بوری سے لیے گئے مردانہ بالوں کے مائٹوکونڈریل ڈی این اے پروفائل سے مماثلت رکھتے ہیں۔

ڈی این اے کے نتائج 12 جون کو آئے جو 99.96 فیصد درست تھے۔

تفتیش کاروں کا کہنا تھا: ’یہ بات اہم ہے کہ میگن واٹرمین کی برہنہ اور مردہ لاش کو لپیٹنے اور منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ’بوری کے نچلے حصے‘ کے قریب برآمد ہونے والے مردانہ بالوں کے معاملے سے مدعا علیہ ہیورمن کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔‘

تفتیش کاروں نے گذشتہ سال لانگ آئی لینڈ میں ہونے والی قتل کی سلسلہ وار واردات پر دوبارہ توجہ مرکوز کی اور حکام نے جمعہ کو کہا کہ مسٹر ہیورمین جلد ہی تفتیش کے دائرے میں آگئے۔

سفوک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹیئرنی نے کہا، ’14 مارچ 2022 کو پہلی بار ریکس نام کا ذکر آیا، نیو یارک کے ایک تفتیش کار نے ڈیٹا بیس میں اس کی شناخت کی اور اس وقت سے ہم نے گرینڈ جیوری کی طاقت 300 سے زیادہ ذیلی دستاویزات اور سرچ وارنٹ کا استعمال کیا اور اس شخص کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے آج یہاں تک پہنچے۔‘

آخر کار ڈی این اے شواہد اور سیل فون کا ڈیٹا مسٹر ہیورمین پر میلیسا بارتھیلمی، میگن واٹرمین اور امبر کوسٹیلو کے قتل کا الزام عائد کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

59 سالہ شخص نے پہلی ڈگری میں قتل کے تین اور سیکنڈ ڈگری میں تین الزامات میں بے قصور ہونے کی استدعا کی۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ جولائی 2007 میں لاپتہ ہونے والی کنیکٹیکٹ کی 25 سالہ خاتون مورین برینارڈ بارنس کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہیں۔ ان کی لاش دسمبر 2010 میں گلگو بیچ کے قریب شانن گلبرٹ کی تلاش کے دوران ملی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے کیس میں کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ’توقع ہے کہ جلد ہی حل ہوجائیں گے۔‘

تفتیش کاروں نے ہیورمین کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ انہوں نے بار بار بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر، تشدد سے لذت پانے والے مواد اور اپنے مبینہ متاثرین کے بارے میں تصاویر اور معلومات تلاش کیں۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ مارچ 2022 سے جون 2023 کے درمیان ان کے ای میل اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک 200 سے زیادہ سرچز، ان کے مبینہ متاثرین کے متعلق، ان کے قتل کی تحقیقات پر لکھے گئے مضامین اور معروف اور فعال سیریل کلرز کے متعلق تھیں۔

ان سرچز میں، ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لانگ آئی لینڈ سیریل کلر کی کالز کا سراغ کیوں نہیں لگا سکے‘، ’لانگ آئی لینڈ سیریل کلر کو کیوں نہیں پکڑا گیا‘ اور ’ایف بی آئی فعال سیریل کلرز‘ شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا