میری اور مارک زکربرگ کی فائٹ ایکس پر لائیو ہو گی: ایلون مسک

سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس کے مالکان جون سے ہی ایک پنجرے میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دائیں جانب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور بائیں جانب ایکس کے سی ای او ایلون مسک(فائل تصاویر/ اے ایف پی)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی فائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹس کے مالکان جون سے ہی ایک پنجرے میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں جو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہو گا۔

اتوار کی صبح ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’زک اور مسک کا مقابلہ ایکس پر لائیو دکھایا جائے گا۔ اس مقابلے کی تمام آمدن سابق فوجیوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔‘

تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اسی حوالے سے ان کی ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں پورا دن وزن اٹھا رہا ہوں اور فائٹ کی تیاری کر رہا ہوں۔ میرے پاس ورزش کا وقت نہیں اس لیے میں انہیں اپنے کام کی جگہ لے آتا ہوں۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دوسری جانب میٹا نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایلون مسک نے چند روز قبل ہی ٹوئٹر کا نام بدل کر ایکس رکھ دیا ہے، اس کے علاوہ بھی وہ سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ پر بڑی تبدیلیوں کا عندیہ ظاہر کر چکے ہیں۔

اتوار کو ہی جانے والی ایک اور ٹویٹ میں ایلون مسک نے ایسے افراد کی قانونی معاملات میں مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ہے جن کو ایکس پر کوئی چیز پوسٹ کرنے یا اسے لائیک کرنے پر اپنے دفتر کی جانب سے انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا جس کی وجہ اس پلیٹ فارم پر کچھ پوسٹ کرنا یا لائیک کرنا تھا تو ہم قانونی معاملات میں آپ کی معاونت کریں گے۔ اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ برائے مہربانی ہمیں آگاہ کریں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل