خواتین فٹ بال ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل آج

سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا اتوار کو فائنل میں سپین سے مقابلہ ہو گا۔

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے خلاف گول سکور کرنے کے بعد انگلینڈ کی ایلیسیا روسو جشن مناتے ہوئے (اے ایف پی)

خواتین کے فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہو رہی ہیں۔

سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا اتوار کو فائنل میں سپین سے مقابلہ ہو گا۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے کیونکہ سڈنی کے ’سٹیڈیم آسٹریلیا‘ میں ہونے والے مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں کا پلڑا برابر دکھائی دیتا ہے۔

آسٹریلیا کے کوچ ٹونی گسٹاوسن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کو ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جب وہ انگلینڈ سے ٹکرائیں گے تو خود اعتمادی اور بڑے پیمانے پر ہوم گراؤنڈ میں شائقین کی حمایت سے فرق پڑ سکتا ہے۔

گسٹاوسن نے کہا کہ ’اگر آپ درجہ بندی پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ اس سیمی فائنل کے لیے فیورٹ ہے جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی پوری دنیا کی ٹاپ لیگز کے ٹاپ کلبز میں کھیلتی ہیں۔‘

’اگر آپ ان سب چیزوں اور وسائل کو مالی طور پر دیکھیں تو ظاہر ہے کہ وہ اس کھیل کے فیورٹ ہیں۔ لیکن ایک چیز ہمارے پاس ہے اور وہ شائقین کی حمایت ہے۔ یہ اس میچ پر بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔‘

اس سے منگل کو میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے کانٹے دار مقابلے کے بعد سویڈن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے تینوں گول میچ کے اختتام سے محض نو منٹ پہلے ہوئے۔

سپین کی جانب سے پہلا گول سیلما پیرالویلو نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا جس کے محض چند سیکنڈز بعد سویڈش کھلاڑی ریبیکا نے گول داغ کر میچ کو ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ہسپانوی کھلاری اولگا کارمون نے ایک شاندار گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

ادھر فیفا نے کہا ہے کہ خواتین کا ایونٹ عوام میں مقبول ہو رہا ہے اور منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل کو ریکارڈ 43 ہزار سے زیادہ شائقین نے سٹیڈیم میں دیکھا۔

ورلڈ کپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ شریک میزبان نیوزی لینڈ میں ہونے والے 29 میچز کو سات لاکھ سے زیادہ شائقین نے مختلف گراؤنڈز میں براہ راست دیکھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال