انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں شکست، سپین پہلی بار چیمپیئن

سپین نے 74 ہزار سے زائد تماشیوں کی موجودگی میں انگلینڈ کو فائنل میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

انگلینڈ کو فائنل میں شکست دینے کے بعد سپین کی کھلاڑی فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ (اے ایف پی(

خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر سپین پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گیا ہے۔

آسٹریلیا میں اتوار کو کھیلے گئے اس فائنل میں سپین کی ویمن ٹیم کی کپتان نے اولگا کارمونا نے اپنی ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول سکور کیا۔

سپین نے 74 ہزار سے زائد تماشیوں کی موجودگی میں انگلینڈ کو فائنل میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل سپین سیمی فائنل میں سویڈن جبکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ میں سپین عالمی چیمپیئن بننے والی پانچویں ٹیم ہے۔ 1991 سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں اس سے قبل امریکہ، جرمنی، ناروے اور جاپان عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سپین کی جانب سے واحد گول اس سٹرائیکر کھلاڑی نے نہیں بلکہ ڈیفینڈر اور کپتان اولگا کارمونا نے میچ کے 29ویں منٹ میں کیا۔ سپین کی یہ برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی اور انگلینڈ کی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فائنل کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔

انگلینڈ کی گول کیپر اور عالمی نمبر ایک میری ایرپس کو ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن گلوو ایوارڈ دیا گیا۔

اسی طرح عالمی نمبر چھ سپین کی مڈفیلڈر ایتانا بونماتی کو گولڈن بال کا ایوارڈ ملا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال