تفریحی پلیٹ فارم ’انغامی‘ میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ نے مشرق وسطیٰ اور شاملی افریقہ کے معروف موسیقی اور تفریح کے گروپ ’انغامی‘ میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

دبئی میں انغامی لیبز کی عمارت کی تھری ڈی تصویر (بشکریہ انغامی لیب)

سعودی ریسرچ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی (مینا خطے) کے معروف موسیقی اور تفریح سے منسلک پلیٹ فارم انغامی میں 50 لاکھ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ایس آر ایم جی کے ایک بیان کے مطابق مینا میں خطے کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کی سرمایہ کاری خطے کی بڑھتی ہوئی موسیقی اور آڈیو انڈسٹری میں ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایس آر ایم جی وینچرز اپنی وسیع میڈیا رسائی، مواد کی لائبریری، اور آڈیو/پوڈکاسٹس میں سرکردہ اثاثوں کے پورٹ فولیو کے ذریعے انغامی کی ترقی کی رفتار کو تقویت دے گا اور اسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبے میں ایک بڑا حصہ حاصل کرنے کے قابل بنائے گا، جس کی 2026 میں 70 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔‘

انغامی، جس نے خطے کے معروف میوزک اور انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور اپنی ساکھ بنائی ہے، دس کروڑ 20 لاکھ رجسٹرڈ صارفین کے ساتھ (2021 میں ساڑھے سات کروڑ صارفین سے نمایاں اضافہ)، کافی سبسکرائبر بیس اور دس کروڑ سے زیادہ گانوں پر مشتمل کیٹلاگ، انغامی عربی اور بین الاقوامی موسیقی، پوڈکاسٹ اور تفریح کے لیے معروف پلیٹ فارم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایس آر ایم جی کے بیان کے مطابق انغامی میں سرمایہ کاری میڈیا انڈسٹری کے امید افزا میوزک اور آڈیو سیگمنٹ میں اس کی منفرد اور نمایاں پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا: ’مینا میں آڈیو کی کھپت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ صرف 2022 میں آڈیو کے لیے مارکیٹ کے سائز میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا