ایشین فٹ بال کپ کوالیفائر میں پاکستان کو شکست

پاکستان نے کھیل کے دوسرے ہاف میں ایک گول کیا جو میچ کے اختتام پر فیصلہ کن نظر آ رہا تھا، لیکن فلسطین نے انجری ٹائم میں دو گول کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

فلسطینی کھلاڑی 12 ستمبر، 2023 کو پاکستان کے خلاف فٹ بال میچ کے آخری لمحات میں گول سکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (ایشین فٹ بال کنفیڈریشن ایکس اکاؤنٹ)

فلسطین نے منگل کو ایشین کپ کوالیفائر انڈر 23 کے ایک گروپ میچ میں پاکستان کو دو – ایک سے ہرا دیا۔

بحرین میں کھیلے گئے اس میچ کے حوالے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کوئی گول سکور نہیں کیا، تاہم دوسرے ہاف میں فلسطین نے دو جبکہ پاکستان نے ایک گول کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں پاکستان کے ہارون حامد نے پہلا گول سکور کیا جو میچ کے 90 منٹ پورے ہونے تک فیصلہ کن نظر آیا۔

تاہم فلسطین کے خالد النبریسی نے انجری ٹائم کے دسویں اور پندرویں منٹ میں دو گول سکور کر کے پانسہ پلٹ دیا۔

اس سے قبل گذشتہ بدھ کو جاپان نے پاکستان کو گروپ ڈی کے پہلے میچ میں چھ صفر سے ہرایا تھا۔

پاکستان کو ایونٹ میں دوسری شکست ہفتے کو بحرین کے ہاتھوں تین – ایک سے ہوئی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال