غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کرتے ہیں: اردن کے فرمانروا

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اردن اسرائیل کے کسی بھی ایسے منصوبے کو مسترد کرتا ہے جس میں غزہ کے کسی حصے پر اسرائیلی قبضہ کیا جانا شامل ہے۔

12 نومبر، 2023 کی اس تصویر میں اسرائیلی ٹینک غزہ کی پٹی کے قریب موجود خاردار تاروں کی باڑ کو عبور کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

  • عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریس نے غزہ کے ہسپتالوں میں ’سنگین اور خطرناک‘ صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ مریض، بشمول قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی ’افسوسناک‘ اموات ہو رہی ہیں۔
  • غزہ کے دو سب سے بڑے ہسپتال الشفا اور القدس دونوں بند ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں افراد اندر محصور ہیں۔
  • ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جن حالات میں شہری انخلا کر رہے ہیں وہ ’غیر محفوظ اور بد ترین‘ ہیں۔
  • یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ہسپتال کے ایسے مریضوں کو نکالنے کے لیے ’توقف‘ کی ضرورت ہے جنہیں فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
  • 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11,100 سے زیادہ فلسطینی جان سے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیل میں حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا