روسی صدر پوتن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

روسی صدر ولادی میر پوتن سعودی عرب کے دورے پر بدھ کو دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

چھ دسمبر 2023 کو روسی سرکاری ایجنسی کی جانب سے جاری تصویر میں روسی صدر ولادی میر پوتن ریاض کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد، جہاں حکام ان کا استقبال کر رہے ہیں (سپوتنک بذریعہ روئٹرز)

روسی صدر ولادی میر پوتن سعودی عرب کے دورے پر بدھ کو دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق دورے کے دوران تیل، غزہ کی صورت حال اور یوکرین کے معاملے پر گفتگو ہو گی۔

ماہرین کے مطابق صدر پوتن کا یہ دورہ عالمی سطح پر ماسکو کی ساکھ بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مغرب میں یوکرین کی جنگ پر تنہائی کا سامنا کرنے والے پوتن مشرق وسطیٰ میں اتحادیوں سے ملاقات کر رہے ہیں جہاں وہ تیل، تجارت اور غزہ تنازع پر بات کریں گے۔

اس سے پہلے صدر ولادی میر پوتن طویل عرصے بعد سابق سوویت یونین سے باہر ایک غیر معمولی دورے پر بدھ کو متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔

روسی ٹیلی ویژن نے دکھایا کہ گھڑ سوار دستے کے ساتھ صدارتی محل کی طرف روانہ ہونے سے پہلے پوتن کا متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ ’آج آپ کی قیادت میں ہمارے تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔‘

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تجارت کی بھی تعریف کی۔

ایران اور چین کے دوروں کے بعد سابق سوویت یونین سے باہر روسی صدر کا یہ صرف تیسرا دورہ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا