کوچ گرانٹ بریڈبرن کا قومی کرکٹ ٹیم کو ’بہت بہت شکریہ‘

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پیر کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاندار باب کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوچ گرنٹ بریڈبرن سے 21 اگست 2023 کو ہیمبن ٹوٹا میں مہندا راجاپکشے کرکٹ سٹیڈیم میں گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ جنہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیے تھے ’بہت بہت شکریہ‘ کہہ کر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

گرانٹ بریڈبرن نے پاکستان وقت کے مطابق رات گئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شاندار باب کو بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق انتظامیہ نے بریڈبرن کو مئی میں دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے بھی پی سی بی سے کو استعفی پیش کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ میں ٹیم میں بطور بیٹنگ کوچ شمولیت اختیار کر لی تھی جس پر پی سی بی نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ سابق بلیک کیپ گرانٹ بریڈبرن برطانیہ میں ملازمت کے لیے کوچنگ چھوڑ رہے ہیں۔

ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق بریڈ برن تمام فارمیٹس میں گلیمورگن کا کوچ بننے جا رہے ہیں۔ اس بارے میں اس ہفتے ایک اعلان متوقع ہے۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ