چین میں میراتھن کے دوران مسلسل سگریٹ نوشی کرنے والے 52 سالہ چینی شہری پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔
کینیڈین رننگ میگزین کے مطابق وہ انکل چن کے نام سے مشہور ہیں اور انہوں نے چین میں ’سموکنگ برادر‘ کا لقب حاصل رکھا ہے۔
ژیامن میراتھن نے اپنی ویب سائٹ پر تمباکو نوشی کو ’(قابل سزا) غیر مہذب افعال‘ میں سے ایک کے طور پر درج کر رکھا ہے۔
اس فہرست میں ’سرعام رفع حاجت، کچرا پھینکنا، پھولوں اور گھاس کو کچلنا اور دیگر رویے بھی شامل ہیں، جو دوڑ میں شریک دوسرے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے آئرن مین گروپ نے، جو سٹینڈرڈ چارٹرڈ سنگاپور میراتھن کا اہتمام کرتا ہے، اخبار سٹریٹ ٹائمز کو بتایا: ’ہمارے رنرز عام طور پر مہذب سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں کہ دوڑ اس میں شامل افراد کے لیے خوشگوار تجربہ ہو۔‘
’سنگاپور میں ایک شہر کے طور پر پہلے سے ہی واضح قواعد و ضوابط موجود ہیں اور دوڑ کے ہمارے شرکا ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔‘
گذشتہ سال چینی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے تجویز پیش کی تھی جس کا مقصد دوڑ میں صحت مند انداز میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور سڑک پر دوڑنے کے مقابلوں کے دوران تمباکو نوشی کو کم کرنا تھا۔
تجویز میں کہا گیا کہ نئے قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کو دوڑوں میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا جائے گا۔
وہ میراتھن میں حصہ لینے والے ایک شاندار ایتھلیٹ بھی ہیں جنہوں نے 50 کلومیٹر سے 12 گھنٹے تک کے فاصلے کے مقابلوں میں کامیابی سے حصہ لیا۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔
© The Independent