کینیا کے اتھلیٹ کیلون کپٹم نے تاریخ کے دوسرے کم ترین وقت میں فاصلہ مکمل کرکے لندن میں مردوں کی میراتھن دوڑ جیت لی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس 23 سالہ کھلاڑی نے دوگھنٹے، ایک منٹ اور 27 سیکنڈ کے حیرت انگیز وقت میں یہ ریکارڈ توڑا۔
کیلون کپٹم 18 سیکنڈ کے وقفے سے ایلیوڈ کپچوگے کا عالمی ریکارڈ سے توڑنے سے محروم رہ گئے۔
وہ دسمبر میں سپین کے شہر ویلنشیا میں ہونے والی میراتھن جیت کر تاریخ کے تیسرے تیز رفتار آدمی بن گئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بی بی سی کے کمنٹیٹر اور 1983 میں 1500 میٹر ریس جیتنے والےعالمی چیمپیئن سٹیو کرام کا کہنا تھا کہ ’ہم نے لندن کی سڑکوں پر ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا اور کیلون کپٹم نے اپنی زندگی کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
’انہوں نے میدان اکھاڑ کے رکھ دیا۔‘
خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کیلون کپٹم نے کہا کہ ’میں نتائج سے بہت خوش ہوں، فی الحال مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں، میں بس شکر ادا کرتا ہوں، راستہ اچھا لگا، آدھے راستے میں تھوڑی سی بارش ہوئی لیکن یہ ٹھیک تھا۔ مجھے میراتھن میں مزہ آتا ہے، مجھے یہ پسند ہے، میں بہت خوش ہوں.‘
اے ایف پی سپورٹس کے مطابق میراتھن کی تاریخ 10 تیز ترین کھلاڑی درج ذیل ہیں:
ایلیوڈ کپچوگے : 2 گھنٹے 01 منٹ 09 سیکنڈ
کیلون کیپٹم: دو گھنٹے ایک منٹ27 سیکنڈ
ایلیوڈ کپچوگے: دو گھنٹے ایک منٹ39 سیکنڈ
کینیسا بیکیل: دو گھنٹے ایک منٹ41 سیکنڈ
کیلون کیپٹم: دو گھنٹے ایک منٹ53 سیکنڈ
ایلیوڈ کپچوگے: دو گھنٹے دو منٹ37 سیکنڈ
ایلیوڈ کپچوگے: دو گھنٹے: دو منٹ40 سیکنڈ
برہانو لیجیس: دو گھنٹے دو منٹ48 سیکنڈ
موسینیٹ جیریمیو: دو گھنٹے دو منٹ55 سیکنڈ
ڈینس کیمیٹو: دو گھنٹے دو منٹ57 سیکنڈ