چینی شہری نے مسلسل سگریٹ پھونکتے ہوئے میراتھن مکمل کر لی

چین کے 50 سالہ ایتھلیٹ نے مسلسل سگریٹ پیتے ہوئے میراتھن دوڑ میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ نمایاں پوزیشن بھی حاصل کی۔

انکل چین کا یہ مخصوص انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا (وائیبو)

چین سموکنگ (مسلسل تمباکو نوشی) کرنے والے ایک معمر شہری نے تین گھنٹے اور 28 منٹ میں میراتھن ریس مکمل کی اور اس دوران بھی وہ مسلسل سگریٹ پھونکتے رہے۔

گوانگژو سے تعلق رکھنے والے ’انکل چن‘ نامی شخص چینی سوشل نیٹ ورک وایبو پر اس وقت اچانک ایک قومی مشہور شخصیت بن گئے جب چھ نومبر کو شنگھائی کے قریب زنجیانگ میراتھن میں دوڑ کے دوران سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

سگریٹ سے محبت کرنے والے ایتھلیٹ نے 15 سو سے زیادہ شرکا میں سے 574 ویں نمبر پر آتے ہوئے میراتھن میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

ان کے پرستاروں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چن نے اپنے اس خاص انداز میں میراتھن مکمل کی ہو۔

بہت سے لوگوں نے 2018 میں گوانگزو میراتھن کے ساتھ ساتھ 2019 کی زیامین میراتھن کے دوران بھی تمباکو نوشی کرتے ہوئے اس کی تصویریں کھینچی تھیں، انہوں نے یہ دونوں دوڑیں بالترتیب

تین گھنٹے 36 منٹ میں اور تین گھنٹے 32 منٹ میں مکمل کی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہانگ کانگ سٹینڈرڈ اخبار کے مطابق انکل چن صرف دوڑ کے دوران ہی سگریٹ پیتے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انکل چن کی غیر معمولی عادت کے حوالے سے انہیں چینی حلقوں میں ’سموکنگ برادر‘ کا لقب ملا ہے۔

جہاں چن نے سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں کو خوش کیا وہیں کچھ نے اعتراض کیا کہ میراتھن کے دوران تمباکو نوشی ڈوپنگ کی خلاف ورزی ہے۔

دیگر لوگ ان سے متاثر نہیں ہوئے جن کا اصرار ہے کہ میراتھن میں تمباکو نوشی پر پابندی لگائی جانی چاہیے اور وہ ان کے ساتھ دوڑنے والوں کے لیے افسوس محسوس کرتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت