پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر سب سے آگے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق جیتنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 92 ہے جبکہ مسلم لیگ ن اب تک قومی اسمبلی کی 75 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے مکمل نتائج سامنے آنے بعد اب سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے سلسلے میں مشاورت اور ملاقاتوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
قومی اسمبلی کے غیرحتمی نتائج کچھ یوں ہیں:
پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔
سندھ اسمبلی
سندھ کی صوبائی اسمبلی کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
بلوچستان اسمبلی
بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن آٹھ، پی پی پی اور جے یو آئی پ چھ، چھ نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔