فلوریڈا کے گورنر کے دستخط کیے گئے ایک نئے قانون کے تحت یکم جنوری، 2025 سے فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے پیر کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف سخت پابندیوں کے قانون پر دستخط کیے ہیں۔
فلوریڈا نے کیلی فورنیا سے لے کر آرکنساس تک مٹھی بھر دیگر ریاستوں کی پیروی کی ہے جہاں نوعمر بچوں کے ڈپریشن اور خودکشی کی بڑھتی ہوئی شرح کے جواب میں بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر اسی طرح کی حدیں لگا دی گئی ہیں۔
تاہم، ان ریاستوں میں یہ پابندی ابھی نافذ نہیں ہوئی۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے اتحاد، بشمول میٹا اور ٹک ٹاک نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پابندی بچوں کے آزادی اظہار کے حق کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
ادھر ریپبلکن کی زیر قیادت دیگر ریاستوں نے آن لائن پلیٹ فارمز تک بچوں کی رسائی کو روکنے کے لیے قومی سطح پر زور دیا ہے۔
پیر کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران ڈی سانٹس نے کہا، ’آپ گھر میں بظاہر ایک بچہ محفوظ رکھ سکتے ہیں لیکن پھر ایسے شکاری ہیں جو آپ کے گھر میں داخل ہوسکتے ہیں۔
’آپ سب کچھ ٹھیک کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ جانتے ہیں کہ ان مختلف پلیٹ فارمز کو کیسے ہیرا پھیری کے لیے استعمال کرنا ہے۔‘
نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سے کم عمر بچوں کے موجودہ اکاؤنٹس کو حذف کرنا ہوگا، حالانکہ قانون کے متن کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈرز کے پاس برطرفی کے خلاف اپیل کے لیے 90 دن کا وقت ہوگا۔
14 اور 15 سال کی عمر کے بچے کی والدین کی رضامندی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی بھی تجویز کو ڈی سانٹس نے ویٹو کیا ہے۔
بل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سے پلیٹ فارم قانون سازی سے متاثر ہوں گے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے معیار کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں صارفین کے لیے دوسروں کے مواد یا سرگرمی کو دیکھنے کی صلاحیت، ذاتی الگورتھم اور ’نشہ آور خصوصیات‘ جیسے ’لامحدود سکرولنگ‘ اور پش نوٹیفیکیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نقصان دہ مواد تیار کرنے والی ویب سائٹس جیسے فحش یا جنسی طور پر واضح ویب سائٹس کے لیے عمر کی تصدیق کی بھی ضرورت ہوگی، حالانکہ صارفین کے پاس ’گمنام‘ یا عمر کی تصدیق کا اختیار ہوگا۔
بڑے نمبر
اگر کسی پلیٹ فارم نے والدین یا سرپرست کی درخواست پر اکاؤنٹ حذف نہیں کیا تو 10 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
والدین یا سرپرست درخواست کر سکتے ہیں کہ اکاؤنٹ حذف کردیا جائے، جس کا احترام پانچ کاروباری دنوں کے اندر کرنا ضروری ہے۔
فلوریڈا کے قانونی امور کے محکمے کو قانون کی دفعات پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں سول جرمانے کے طور پر 50 ہزار ڈالر تک وصول کیے جا سکتے ہیں۔
بڑا ناقد
بعض قانون ساز توقع کر رہے ہیں کہ اس قانون کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ ہاؤس کے سپیکر پال رینر نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا اتحاد نیٹ چوائس بل پر دستخط ہونے کے فوراً بعد مقدمہ دائر کرے گا۔
ٹیکنالوجی انڈسٹری کے ایک گروپ نیٹ چوائس نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر آئینی‘ قرار دیا۔
گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے قانون کے تحت فلوریڈا کے کسی بھی شہری پر ’انٹرنیٹ کے لیے آئی ڈی‘ نافذ کیا جائے گا جو آن لائن سروس استعمال کرنا چاہتا ہے، چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو۔‘
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔