پشاور کے قریب آپریشن، کیپٹن سمیت دو اہلکار جان سے گئے: فوج

پاکستان فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران پانچ ’دہشت گرد‘ مار گئے جبکہ ایک کیپٹن اور ایک حوالدار جان سے گئے۔

25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق رحیم یار خان جبکہ 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ کا تعلق کرک سے تھا (آئی ایس پی آر)

پاکستان فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران پانچ ’دہشت گرد‘ مار گئے جبکہ ایک کیپٹن اور ایک حوالدار جان سے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فوج کے ترجمان محکمے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر حسن خیل میں آپریشن کیا۔
 
بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ’دہشت گرد‘ مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔ واقعے میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن حسین جہانگیر اور ضلع کرک کے حوالدار شفیق اللہ جان سے گئے۔
 
آئی ایس پی آر کے مطابق ’علاقے میں کسی بھی موجود دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔‘
 
بیان کے مطابق: ’سکیورٹی فورسز کا یہ عزم ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی جانب سے اپنے اس عزم کو مزید مستحکم کرنے کےلئے ایسی قربانیاں جاری رہیں گی۔‘

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے حسن خیل میں ’دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن‘ پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بیان کے مطابق انہوں نے جان سے جانے والے کیپٹن اور حوالدار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ’سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان