2024 میں سب سے زیادہ غلط تلفظ سے بولے جانے والے الفاظ

زبان سکھانے والی کمپنی بابیل اور سب ٹائٹل تیار کرنے والی کمپنی دا کیپشننگ گروپ نے 2024 میں ان الفاظ کی فہرست جاری کی ہے جو خبریں پڑھنے والوں، سیاست دانوں اور دیگر عوامی شخصیات کو سب سے زیادہ مشکل لگے۔

15 اکتوبر 2024 کو لی گئی ایک تصویر جو لیپینجز-سر-وولوگن کی چرچ گیسٹ بک میں گریگوری ویلیمین کی یاد میں الفاظ کے ساتھ دکھاتی ہے (جین کرسٹوف ورہیگن / اے ایف پی)

امریکی نائب صدر کملا ہیریس اور پاپ گلوکارہ چیپل رون اس سال کی سب سے زیادہ زیر بحث شخصیات میں شامل رہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں نے ان کے نام غلط تلفظ کے ساتھ لیے۔

زبان سکھانے والی کمپنی بابیل اور سب ٹائٹل تیار کرنے والی کمپنی دا کیپشننگ گروپ نے 2024 میں ان الفاظ کی فہرست جاری کی ہے جو خبریں پڑھنے والوں، سیاست دانوں اور دیگر عوامی شخصیات کو سب سے زیادہ مشکل لگے۔

ایسٹیبان ٹوما، جو بابیل میں لسانیاتی اور ثقافتی ماہر ہیں، نے کہا کہ ’یہ ایک اچھا طریقہ ہے کہ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں اور سال کے دوران ہونے والی تمام چیزوں پر نظر ڈالیں۔‘

امریکی گلوکارہ رون، جن کے مشہور ہونے والے گانوں میں ’گڈ لک، بیب!‘ شامل ہے اس سال شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں اور چھ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں۔ الفاظ کی فہرست کے مطابق ان کے نام کا تلفظ چیپل رون ہے، نہ کہ شاپل روآن۔

کملا ہیریس کی اس سال کی ناکام صدارتی مہم کے دوران، ان کی بھانجی کی بھانجیاں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں سٹیج پر آئیں اور ان کے نام کا پہلا حصہ درست طور پر تلفظ کرنے کا طریقہ بتایا جو کملا ہے۔ اس فہرست میں امریکی وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بوٹے جیج کا نام بھی شامل تھا جن ک آخری نام لوگوں کے لیے زبان سے پھنسنے کا سبب بنتا ہے۔ 2020 کی صدارتی مہم کے دوران ان کی مہم میں ’بوٹ-ایج-ایج‘ کے تلفظ کے ساتھ پوسٹرز اور ٹی شرٹس بنوائی گئیں تاکہ لوگوں کو درست تلفظ سکھایا جا سکے۔

فہرست میں شامل دیگر الفاظ یہ ہیں:

  • ڈچ زبان میں Kooikerhondje، جس کا تلفظ کوئے-کر-ہنڈ-چے ہے، ایک قسم کا کتا ہے جس کا نام اس سال لغت میں آیا۔ اس کا زیادہ تر سبب یہ ہے کہ بیس بال ٹیم لاس اینجلس ڈوجرز کے سپر سٹار شوہئی اوہتانی کے پاس ایک کوئے کرہنڈچے ہے جس کا نام ڈیکوئے ہے جس نے رسمی طور پر کھیل کا آغاز کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔
  • اداکارہ زینڈے آ (Zendaya) کا نام جو ’چیلنجرز‘ میں نظر آئیں، اکثر زین-ڈائی-آ کے طور پر غلط تلفظ کیا جاتا ہے لیکن یہ صحیح طور پر زین-ڈے-آ ہونا چاہیے۔
  • آن لائن فاسٹ فیشن کا بڑا ادارہ شین (Shein) کا تلفظ شی-ان ہے، نہ کہ شین۔
  • حال ہی میں نظام شمسی سے باہر دریافت ہونے والا سیارہ اسپیکیولوس-تھری بی (Speculoos-3b) کا تلفظ سپیک-یو-لوس تھری بی ہے۔
  • (Phryge) جو پیرس اولمپکس کا نشام ہے اس کا فرانسیسی تلفظ فریج ہے۔ یہ فریجیئن ٹوپی کی طرف اشارہ ہے جو فرانسیسی انقلابیوں کی علامتی ٹوپی تھی۔
  • وزن کم کرنے والی دوائیوں اوزمپک (Ozempic) اور ویگووی (Wegovy) میں استعمال ہونے والی دوا Semaglutide کا تلفظ سما-گلو ٹائیڈ ہے، نہ کہ سی-ما-گلو-ٹائیڈ۔
  •  آئرش اداکار Barry Keoghan ’سالٹ برن‘ میں نظر آئے، کے نام کے آخری حصے کا تلفظ کیوگن کے ہے۔

نینیسی نیڈزیلسکی جو ہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی میں لسانیات کے شعبے کی سربراہ ہیں، نے نشاندہی کی کہ فہرست میں شامل زیادہ تر الفاظ انگریزی کے نہیں ، اس لیے ان کا امریکہ میں غلط تلفظ ہونا حیرت کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا درست تلفظ جاننے کی کلید شاید یہ ہے کہ انہیں بولتے ہوئے سنا جائے۔

انہوں نے کہا: ’متعلقہ زبان میں درست تلفظ کیسے کام کرتا ہے اسے جاننے کے لیے کوئی خاص طریقہ نہیں سوائے اس کے اسے سیکھا جائے۔‘

الفاظ کی امریکی فہرست میں شامل کئی الفاظ، جیسے کیوگن (Keoghan)، فریج (Phryge)، اور شی ان (Shein)، برطانیہ کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ یہ فہرست بابیل نے برٹش انسٹیٹیوٹ آف وربیٹم رپورٹرز، جو سب ٹائٹل بنانے والوں کا ادارہ ہے، کی مدد سے مرتب کی۔

برطانیہ کی فہرست میں شامل دیگر الفاظ

  • Flygskam جو ایک سویڈش اصطلاح ہے اور اس کا تلفظ فلیگ-سکام FLEEG-skam ہے۔
  • یہ اصطلاح ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ کی وجہ سے مشہور ہوئی اور اس کا مطلب ہے ’طیاروں کی پرواز برا سمجھنا۔‘
  • Chagos Islands جس کا تلفظ جزائر چاگوس ہے، ان کا نام اس سال اس فہرست میں شامل کیا گیا کیونکہ برطانوی حکومت نے بحر ہند کے اس طویل عرصے سے متنازع چلے آنے والے ان جزائر کا اقتدار ماریشس کو واپس کر دیا۔

ٹوما، جو ہسپانوی زبان کے ماہر ہیں، نے کہا کہ اگر آپ کسی لفظ کا صحیح تلفظ نہیں کر سکتے تو اہم بات یہ ہے کہ کوشش جاری رکھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ایک مشکل یہ ہے کہ ہمارے منہ ان آوازوں کو ادا کرنے کے لیے تربیت یافتہ نہیں ہوتے جو مختلف زبانوں سے آتی ہیں۔‘

ٹوما نے اعتراف کیا کہ انہیں خود بھی بعض الفاظ کے تلفظ میں مشکل پیش آتی ہے، جن میں ہیرس کا پہلا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ وہ درست تلفظ جانتے ہیں، گفتگو کے دوران ایک لمحے میں اسے صحیح ادا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے رون کی موسیقی سال بھر میں مقبول ہوتی گئی، یہ دیکھنا ایک دلچسپ ثقافتی لمحہ تھا کہ لوگ ان کے پہلے اور آخری نام کا صحیح تلفظ سیکھتے رہے۔

ٹوما نے کہا کہ ’ہمارا ایک دوسرے کو سمجھنے کا طریقہ یہی ہے کہ ایسی چیزوں کی کوشش کرتے رہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا