یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں نئے اساتذہ کے لیے عشائیہ

یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے سیلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں چالیس نئے لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کیے ہیں۔ یہ تمام اساتذہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہیں۔

(تصاویر حافظ زوہیب طیب)

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے حال ہی میں بھرتی ہونے والی اساتذہ کے اعزاز میں منگل کی شب ایک عشائیے کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کے علاوہ دیگر ممتاز سماجی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے سیلیکشن بورڈ اور سینڈیکیٹ کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں چالیس نئے لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کیے ہیں۔ یہ تمام اساتذہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اساتذہ مختلف ثقافتوں اور تعلیمی اداروں کا تجربہ رکھتے ہیں اور مجھے ان پہ فخر ہے کیونکہ یہ اس خطے کے تعلیمی ماحول میں جدت اور بین الاقوامی سطع کی تحقیق و تدریس کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یونیورسٹی میں ہر طرح کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے تاکہ اس ادارے کو جدید ثقافت کا مرکز بنایا جا سکے۔

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی فیڈریشن پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ اور یونیورسٹیوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ’مجھے یہ دیکھ کہ خوشی ہے کہ یونیورسٹی نے گذشتہ ایک سال میں بہت ترقی کی ہے۔‘

اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حمود الرحمن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تنظیم یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کے لیے تمام معاملات میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر اے ایس اے کے دیگر عہدہ داران ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر فہیم ارشد، انعام الحق، نیلوفر شبیر اور رائے امتیاز حسین بھی موجود تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس