پاکستان کا ایل او سی پر انڈین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پاکستانی حکومت نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: ’پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک انڈین کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا۔‘

29 اپریل 2025 کو پاکستانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ایک کواڈ کاپٹر دکھایا گیا ہے جسے لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا (حکومت پاکستان)

پہلگام حملے کے بعد دو جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان نے منگل کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک ہفتہ قبل انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 26 سیاحوں کے قتل کے بعد انڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم اسلام آباد نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

پاکستانی حکومت نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: ’پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک انڈین کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بھمبر کے علاقے میں واقع مناور سیکٹر میں دشمن نے نگرانی کے لیے کواڈ کاپٹر کے ذریعے کوشش کی، جسے پاکستان آرمی نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔‘

پہلگام میں 22 اپریل کے حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند روز ’نہایت اہم‘ ہیں کیونکہ انڈیا کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نئی دہلی نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی اہم شقیں بھی معطل کر دی ہیں جب کہ پاکستان نے بھی انڈین ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے سمیت معتدد جوابی اقدامات کیے پیں۔

اسلام آباد نے کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ’بھر پور جواب‘ دینے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے کسی بھی کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے اس کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔

کشمیر کا تنازع انڈیا اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانا ہے اور دونوں ہی اس خطے پر مکمل ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ 1947 میں آزادی کے بعد سے دونوں ممالک اس متنازعہ علاقے پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان