صدر ٹرمپ دوحہ میں: قطر ایئر ویز کا 160 بوئنگ طیارے خریدنے کا معاہدہ

اس خریداری میں 130 بوئنگ 787 ڈریم لائنر اور 30 بوئنگ 777-9 جیٹ شامل ہیں، جبکہ مزید 50 طیاروں کا آپشن بھی شامل ہیں۔ یہ بوئنگ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے، اور 787 ماڈل کا سب سے بڑا آرڈر بھی ہے۔

صدر ٹرمپ کے دورہ قطر کے دوران جمعرات کو امریکی ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر، قطر ایئر ویز نے امریکہ کی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ سے 160 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق اس خریداری میں 130 بوئنگ 787 ڈریم لائنر اور 30 بوئنگ 777-9 جیٹ شامل ہیں، جبکہ مزید 50 طیاروں کا آپشن بھی شامل ہیں۔

 یہ بوئنگ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے، اور 787 ماڈل کا سب سے بڑا آرڈر بھی ہے۔ اس معاہدے میں جی ای ایروسپیس کے انجن بھی شامل ہیں، جس سے امریکہ اور قطر کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

امریکہ اور قطر کے تعلقات میں مضبوطی

یہ نیا معاہدہ بوئنگ کے نئے سی ای او کیلی آرٹبرگ کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت کامیابی سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ کمپنی حالیہ برسوں میں حفاظتی اور پیداواری مسائل کے بعد بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔ موجودہ طیاروں کی پیداوار میں تاخیر کی وجہ سے ان طیاروں کی فراہمی میں تقریباً پانچ سال لگنے کی توقع ہے۔

بوئنگ کے تجارتی طیاروں کی سربراہ سٹیفنی پوپ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں فخر ہے کہ قطر ایئر ویز نے بوئنگ کو یہ ریکارڈ توڑ آرڈر دیا ہے، جو ان کے مستقبل کے بیڑے کو مضبوط بناتا ہے۔‘

 یہ معاہدہ بوئنگ کے لیے اہم وقت پر آیا ہے، کیونکہ کمپنی کو عالمی سطح پر طیاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان سپلائی چین کی رکاوٹوں اور مزدوری کے مسائل کا سامنا ہے۔

سیاسی تنازعات اور حکمت عملی کے معاہدے

ٹرمپ کے دوحہ کے دورے کے دوران کئی دفاعی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے، جن میں قطر کی جانب سے امریکی  ایم کیو- نائن بی ڈرونز کی خریداری شامل ہے۔ 

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے سیاسی اثرورسوخ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمیشہ سے امریکہ کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور تعلقات کو دو طرفہ فائدے کے طور پر دیکھتا ہے۔

اقتصادی اور حکمت عملی کے مضمرات

قطر ایئر ویز کا یہ تاریخی معاہدہ اس کی جدید اور ماحول دوست فضائی بیڑے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 777- نائن جیٹ طیارے، جو ابھی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی تصدیق کے منتظر ہیں، پرانے ماڈلز کے مقابلے میں ایندھن 25 فیصد کم کرتے ہیں۔

ماہرین اس معاہدے کو بوئنگ کے لیے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مارکیٹ تجزیہ کار نکولس اوونز نے کہا، ’اگر آج طیارہ آرڈر کیا جائے تو اسے لینڈنگ سٹرپ تک پہنچنے میں کم از کم پانچ سال لگیں گے۔‘

ٹرمپ نے اس معاہدے کو ’شاندار‘ قرار دیا اور اس کے اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا