اسلام آباد انتظامیہ کی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ترنول میں کارروائی کے دوران 50 سے زائد گدھے میں ملے۔

29 ستمبر، 2024 کو کراچی میں جانوروں کے اتوار بازار میں ایک بروکر اپنے گدھوں کو کھانا دے رہا ہے (اے ایف پی)

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ہفتے کو ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے25  من گدھے کا گوشت برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں ان کا گوشت برآمد ہوا۔

کارروائی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کر رہی تھیں۔ فوڈ اتھارٹی نے گوشت کو تلف کرنے کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ موقعے پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ گوشت کن، کن علاقوں میں فراہم کیا گیا اور آیا اس گوشت کو غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے استعمال کیا گیا کہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان