حج کے لیے سرکاری درخواستیں 4 اگست سے وصول ہوں گی: وزیر

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق سرکاری سکیم کے لیے ایک لاکھ 19 ہزار 210 نشستیں مختص ہیں جبکہ پرائیویٹ حج کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

مسلمان 6 جون 2025 کو مکہ میں کعبۃ اللہ یعنی اسلام کے مقدس ترین مقام کے ارد گرد نماز فجر کے بعد طواف کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنی حجج پالیسی 2026 کا اعلان کر دیا ہے اور سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 4 اگست مقرر کی ہے (تصویر اے ایف پی)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بدھ کو اسلام آباد میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 منظور کی ہے اور سرکاری حج کے لیے درخواستیں چار اگست 2025 سے وصول کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے بتایا کہ پاکستان کا موجودہ حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے ’تاہم سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے لیے ایک لاکھ 19 ہزار 210 نشستیں مختص ہیں جبکہ پرائیویٹ حج کے لیے 60 ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

سرکاری حج پیکج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سرکاری حج سکیم کے لیے 38-42 دن کا روایتی طویل پیکج اور 20-25 دن کا مختصر پیکج فراہم کیا جائے گا۔

’12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہو گی۔‘

حج اخراجات پر ان کا کہنا تھا کہ واجبات دو اقساط میں جمع کرانے ہوں گے جبکہ سرکاری حج سکیم کا تخمینہ پیکج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہو گا جو کہ سروس فراہم کنندگان کے ساتھ معاہدوں کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

حج اخراجات کی پہلی قسط چار اگست سے کسی بھی نامزد بینک کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ٹائم لائنز کے پیش نظر عازمینِ حج کا انتخاب ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان