افغانستان نے شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے تھا۔
اس ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور حارث رؤف کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز 20 سے زیادہ رنز نہ بنا سکا اور پوری ٹیم 151 کا مجموعی سکور ہی بنا سکی۔
فخر زمان نے 18 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ حارث رؤف 34 رنز بنا کر ٹیم کے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز رہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سلمان آغا نے 20 اور صابزادہ فرحان نے 18 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 14 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔
سہ ملکی سیریز میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔
شارجہ میں منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی ابتدائی وکٹ تو جلد گر گئی مگر اس کے بعد صدیق اللہ اٹل اور ابراہیم زدران نے اننگز کو سنبھالا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 113 رنز بنا کر پاکستان پر خوب دباؤ بنائے رکھا۔
دونوں ہی افغان بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کیں اور صدیق اللہ اٹل نے 64 اور ابراہیم زدران نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس بہتر آغاز کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ افغان ٹیم دو سو کے ہندسے کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی مگر فہیم اشرف نے اسے ایسا کرنے سے روکے رکھا۔
فہیم اشرف نے چار اووروں میں صرف 27 رنز دے کر چار افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔