نیشنل آرٹ گیلری کا منصوبہ جوانی میں شروع کیا، بڑھاپے میں ختم ہوا: نعیم پاشا

نعیم پاشا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’بلڈنگ کو بناتے بناتے میرے 27 سال لگے جوانی میں شروع کی تھی اور بڑھاپے میں جا کے ختم ہوئی۔‘

معروف ماہر تعمیرات نعیم پاشا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اسلام آباد نیشنل آرٹ گیلری کی تعمیر انہوں نے اپنی جوانی میں شروع کی تھی جو ’بڑھاپے میں جا کر ختم ہوئی‘ اور اب انہوں اس تمام سفر کو کتاب کی شکل دی ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے کچھ ہی فاصلے پر واقع پاکستان کی پہلی قومی آرٹ گیلری کی عمارت 2007 میں مکمل ہوئی تھی اور اس منصوبے کی کہانی پر مبنی کتاب 2024 میں شائع ہوئی۔

نعیم پاشا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’بلڈنگ کو بناتے بناتے میرے 27 سال لگے جوانی میں شروع کی تھی اور بڑھاپے میں جا کے ختم ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ’27 سال کی تاریخ کا ریکارڈ ہے اسی  لیے اس کو کہتے ہیں ڈاکومنٹنگ نیشنل آرٹ گیلری، آپ کتاب کو تفصیل سے دیکھیں گے میں نے چھ مختلف ڈیزائن شامل کیے، تین، چار مختف سائٹس پر۔‘

نعیم پاشا کہتے ہیں کہ 2007 میں بننے والی عمارت کو 2024 میں کتاب کی شکل میں محفوظ کرنے میں اتنا عرصہ اس لیے لگا کہ ’کہ میں ڈھونڈتا رہا کہ کون اس کتاب کو بنائے گا جیسے میں کہہ رہا ہوں تو وہ جب سارے دروازے بند ہو گئے اور تو کچھ بات نہیں بنی تو پھر میں خود ہی بیٹھ گیا اور اپنے ہی دفتر میں ایک آرکیٹیکٹ کو لے کے تو ایک ایک صفحہ پھر میں نے خود ہی کام کیا۔‘

کتاب میں نیشنل آرٹ گیلری تعمیر کے منصوبے سے لے کر اس کی تکمیل تک کی مکمل کہانی کو محفوظ کیا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی آرٹ