مہاٹہ اینڈ کمپنی: کشمیر کے فوٹو سٹوڈیو میں 100 سال کی تاریخ محفوظ

1915 میں سری نگر میں یہ سٹوڈیو شروع کرنے والے مہتا خاندان اب اپنے اس سارے مجموعے کو ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کر رہا ہے۔

کشمیر کا مشہور فوٹوگرافی سٹوڈیو مہاٹہ اینڈ کمپنی وادی کی تاریخ کو سو سال سے زیادہ عرصے سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہا ہے۔

1915 میں یہ سٹوڈیو امرناتھ مہتا اور ان کے چھوٹے بھائی رام چندر مہتا نے قائم کیا، جنہوں نے ڈلہوزی میں برطانوی فوجیوں سے یہ فن سیکھا۔

امیرا کدل کے قریب ایک کشتی (Houseboat) پر شروع ہونے والا یہ سٹوڈیو بعدازاں سری نگر کے علاقے بند منتقل ہو گیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا کاروبار راولپنڈی، سیالکوٹ، لاہور، مری، گلمرگ، پہلگام اور بالآخر نئی دہلی تک پھیل گیا۔

خاندان کے رکن پون مہتا بتاتے ہیں: ’1915 سے لے کر آج تک ہم نے اپنے تمام آرکائیوز کو محفوظ کیا ہے۔۔۔جو کچھ بھی ہم نے حاصل کیا وہ اب بھی ہمارے مجموعے کا حصہ ہے۔‘

مہتا خاندان اپنے اس سارے مجموعے کو ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کر رہا ہے۔ موہن مہتا نے بتایا: ’آرکائیو کا یہ سفر اب بھی جاری ہے اور اب ہمارے پاس ایک وقف عملہ ہے جو مجموعے کو سکین کرنے اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔‘

تقسیم کے سالوں پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا: ’راولپنڈی میں، ہمیں سب کچھ چھوڑنا پڑا، یہاں تک کہ محفوظ شدہ دستاویزات بھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’مال روڈ پر ہماری ایک دکان تھی اور جب ہمارے خاندان کے کچھ لوگ 1980 کی دہائی میں وہاں گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ مہتا کے نام سے اب بھی موجود ہے۔‘

مہاتما گاندھی کے سری نگر کے تین روزہ دورے سے لے کر سیاست دانوں اور فلمی ستاروں کے پورٹریٹ تک، مہاٹہ اینڈ کمپنی صرف ایک فیملی سٹوڈیو نہیں ہے بلکہ جدید ہندوستانی تاریخ کا ایک زندہ ذخیرہ ہے۔

یہ میراث صوفی غلام محمد کی یادوں میں بھی جھلکتی ہے، جنہوں نے سٹوڈیو کے ساتھ مل کر کام کیا۔ صوفی کہتے ہیں: ’میر قاسم سے لے کر عمر عبداللہ تک، میں نے جموں و کشمیر کے ہر وزیراعلیٰ کی تصویر کھینچی ہے۔‘

انہوں نے راجیش کھنہ، ممتاز، ہیما مالنی، آشا پاریکھ اور سنیل دت جیسے بالی ووڈ ستاروں کی تصاویر کی تفصیل بھی بتائی۔

وہ بتاتے ہیں: ’1920 سے 1970 تک کا آر سی مہتا کا کام اب پوسٹ کارڈز اور فریموں کے طور پر فروخت ہو رہا ہے، اور مقامی اور باہر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ ہمارے مجموعے کو دیکھنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تاریخ