لاہور کے علاقے مون مارکیٹ میں کٹنگ کرنے والے یہ ہیں صادق علی جو 25 سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ یہاں قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی خصوصی کٹنگ کرانے آتے ہیں۔
صادق علی ہر ذوق کے مطابق ہیئرسٹائل بنانے کا فن رکھتے ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں صادق علی نے کہا کہ ’میں قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی کٹنگ کرتا ہوں۔ خاص طور پر کامران اکمل کے مختلف ہیئر ساٹل میں نے ہی متعارف کرائے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’انہیں دیکھ کر بابر اعظم، حسن علی اور دیگر کھلاڑی بھی ہیئر سٹائل بنوانے آتے ہیں۔ ان کی سٹائلنگ میں خاص طور پر 12 قینچیاں ایک ہی وقت میں استعمال کرتا ہوں۔‘
صادق کے بقول: ’یہ ساری قینچیاں ایک ہی وقت میں کٹکنگ کرتی ہیں جن سے ایک جیسا شیڈ آتا ہے۔ اگر سنگل قینچی سے یہ سٹائل بنائیں تو اتنا سافٹ سٹائل نہیں بنتا۔ اس طریقے سے ہر طرح ڈیزائن ایک ہی طرز سے بنتا ہے تو دور سے شیڈ دکھائی دیتی ہے جس سے شخصیت میں دلکشی نظر آتی ہے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ فن میں نے خود ہی پریکٹس کر کے سیکھا ہے۔ کئی نوجوان کاریگروں کو میں نے سیکھانے کی کوشش کی لیکن ایک ہی وقت مین 12 قینچیوں کو چلانے کی تربیت زیادہ تر کو سمجھ نہیں آتی۔ یہ ایک ہی سائز کی قینچیاں ہیں جو بیک وقت کام کرتی ہیں۔‘