انڈی کیمپس: ہزارہ یونیورسٹی کی سی پیک کے تناظر میں اہمیت

ہزارہ یونیورسٹی گندھارا تہذیب اور تاریخی شاہراہ ریشم کے سنگم پر واقع ہے۔ تاہم مادر علمی کی اہمیت سی پیک کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔

2003 سے قائم ہزارہ یونیورسٹی قدیم گندھارا تہذیب اور تاریخی شاہراے ریشم کے سنگم پر واقع ہے۔ لیکن اب اس کی اہمیت چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ’اس اہم راستے پر واقع یونیورسٹی کے طور پر، ہزارہ یونیورسٹی انفراسٹرکچر کی ترقی، بین الاقوامی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے سی پیک کے فوائد حاصل کرنے کے لیے منفرد مقام رکھتی ہے۔

’ہم نے پہلے ہی سی پیک فریم ورک کے اندر متعدد صنعتوں اور اداروں کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے طلبا اور فیکلٹی ممبران کے لیے جدید تحقیقی منصوبے، انٹرنشپ اور ملازمت کی جگہیں پیدا ہوئی ہیں۔‘

انڈپیپنڈنٹ اردو نے یونیورسٹی کے میڈیا سٹڈیز ڈپارٹمنٹ میں ’صحافت میں اخلاقیات‘ کے عنوان سے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ گفتگو انڈپینڈنٹ اردو کے انڈی ان کیمپس پروگرام کا حصہ تھا جس میں نوجوان نسل سے تبادلہ خیال کے علاوہ انہیں انٹرنشپ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

 یہ درس گاہ مانسہرہ کے قریب ضلع ڈھوڈیال میں اس اراضی پر قائم کی گئی تھی جہاں پہلے ایک مینٹل ہسپتال اور محکمہ زراعت کے دفاتر موجود تھے۔ لیکن پائن کے بلند و بالا درختوں میں اس کا کیمپس ایک ہرا بھرا دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ لیکن اس کی اصل خوبصورتی یہاں علم سے منور ہونے والے نوجوان طالب علم ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بتایا گیا کہ یونیورسٹی کا میوزیم پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور نسلی ورثے کی نمائش اور تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس میں آثار قدیمہ اور لکڑی کی بنی اشیا کے لیے وقف گیلریاں خصوصی دلچسپی کی حامل ہیں۔ دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی سہولت کے لیے اس کا ایک کیمپس بٹگرام میں بھی بنایا گیا۔

یونیورسٹی کا آغاز انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمسٹری، ایجوکیشن، انگریزی اور قانون جیسے شعبوں سے ہوا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس میں نئے شعبہ جات جیسا کہ زوآلوجی، باٹنی، بایو انفارمیٹکس، ایگریکلچر اور فارمیسی کو شامل کر دیا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کی ٹیم نے انڈی ان کیمپس پروگرام کے تحت 20 اکتوبر 2025 کو دورہ کیا میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا اور طلبہ سے ’صحافت میں ایتھکس‘ کے موضوع پر بات کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس