فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ہفتے کو انڈین اخبارات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کے لیے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔
انڈین حکومت نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان رواں سال مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد دوطرفہ سفر بند ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پہلی مرتبہ انڈین سکھوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
انڈیا کے اخبارات نے خبر دی کہ حکومت سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی 10 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کے منتخب ’گروپوں‘ کو پاکستان کے سفر کی اجازت دے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے ’انڈیا کے 2100 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔‘
پاکستانی شہر ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی جائے پیدائش پر لاکھوں سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔
ننکانہ صاحب انڈیا کی سرحد سے 85 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ تہوار کی تقریبات کا آغاز منگل کو ہونے کی توقع ہے۔