پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے۔

حکومتی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے اور معاشی نمو اگرچہ آہستہ ہے مگر مثبت ہے۔(اے ایف پی)

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) کے درمیان معاہدے کے پہلے جائزے کے مکمل ہونے پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر تک پاکستان نے تمام مطلوبہ اہداف باآسانی حاصل کر لیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے اور معاشی نمو اگرچہ آہستہ ہے مگر مثبت ہے۔

آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ کی آئی ایم ایف بورڈ سے باضابطہ منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کر دی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایم ایف کے مشن چیف ارنیستو رمیریز ریگو کے بیان کے مطابق مشکل حالات کے باوجود آئی ایم ایف پروگرام کا نفاذ اچھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام پر پاکستان نے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے مگر مارچ 2020 تک مزید کام کی ضرورت ہے۔

مشن چیف نے مزید کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کے بین الاقوامی ذخائر میں امید سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے اندرونی و بیرونی خطرات موجود ہیں اور معیشت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ ہونا ابھی باقی ہے۔

ارنیستو رمیریز ریگو نے مزید کہا ہے کہ مستقبل قریب کی مجموعی معاشی مجموعی ابھی بھی ویسی ہی ہے جیسے آئی ایم ایف پروگرام کے آغاز پر تھی۔

پاکستان حکام کے ساتھ مذاکرات پر ارنیستو کا کہنا تھا کہ مالیاتی کمزوریوں کو مزید دور کرنے کے مالیاتی مالی سال 2020 کے بجٹ کا احتیاط سے نفاذ اور ٹیکس بیس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت