کرونا سے ہلاک ہونے والوں میں عمر کا تناسب کیا تھا؟

نوجوان بہت کم تعداد میں وائرس کی زد میں آئے، 10 سے 19 سال کی عمر کے افراد میں اعشاریہ دو فیصد لوگ جان سے گئے جب کہ نو سال کی عمر تک کوئی بچہ ہلاک نہیں ہوا۔

بھارتی ریاست بنگال میں  کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک خاندان نے ماسک پہن رکھے ہیں (تصویر: اےا یف پی)

اگرچہ کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں اموات کی شرح عمر کے اعتبار سے مختلف گروپوں میں مختلف ہے تاہم اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں جانے والے سب زیادہ ایسے لوگ ہیں جن کی عمر 80 برس سے زیادہ تھی۔

ویب سائٹ ورلڈومیٹرز انفو کے مطابق:

- اس وائرس سے متاثر ہو کر 80 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 21.9 فیصد افراد ہلاک ہوئے۔

- 70 سے 79 برس عمر کے آٹھ فیصد لوگ ہلاک ہوئے۔

- نوجوان بہت کم تعداد میں وائرس کی زد میں آئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

- 10 سے 19 سال کی عمر کے افراد میں اعشاریہ دو فیصد لوگ جان سے گئے۔

- نو سال کی عمر تک کوئی بچہ ہلاک نہیں ہوا۔

- وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں میں مردوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ویب سائٹ کے اعدادوشمار کے مطابق 4.7 فیصد مرد وائرس میں مبتلا ہو کر موت منہ میں گئے جب کہ 2.8 فیصد خواتین ہلاک ہوئیں۔

- ایک نمایاں تعداد میں ایسے لوگ بھی وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہوئے جو پہلے سے بیمار تھے۔

- اس طرح کے افراد میں سب سے زیادہ دل کے مریض 13.2 فیصد شامل ہیں۔ شوگر کے 9.2 فیصد، سانس کی تکلیف میں مبتلا آٹھ فیصد، ہائی بلڈ پریشر کے 8.4 فیصد اور سرطان کے 7.6 فیصد مریض کرونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت