کرونا وائرس سے بچاؤ: سکیورٹی اہلکار کہیں سخت کہیں نرم

جب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے دنیا کے کئی ممالک میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی اس سے نمٹنے کے لیے میدان میں ہیں۔

جب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے دنیا کے کئی ممالک میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اہلکار بھی اس سے نمٹنے کے لیے میدان میں ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے دارلحکومت لیما میں ہنگامی صورت حال کے نفاذ کے بعد مسلح سکیورٹی اہلکار سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق لاطینی امریکہ میں اب تک کرونا کے 800 کیس سامنے آئے ہیں اور سات اموات ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ادھر ارجنٹینا میں پولیس اہلکار دارالحکومت میں بیرون ملک سے آنے والے غیرملکیوں پر ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان غیرملکیوں پر 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

لیکن امریکہ میں وائٹ ہاؤس سے چند میل کی دوری پر ریاست ورجینیا میں ٹی سی ویلمز ہائی سکول کورنا وائرس کی وجہ سے بند ہے۔ اب یہ سکول گھروں میں بند طلبہ کے لیے کھانا مہیا کرنے کا مرکز بن گیا ہے اور یہاں کی پولیس یہ کھانے گھر گھر پہنچا رہی ہے۔

پیٹر بلاس اس سکول کے پرنسپل ہیں۔ وہ کہتے ہیں: ’تمام طلبہ کو ابھی پیغامات روانہ کیے گئے ہیں کہ اگر ان کے پاس گھروں میں کھانا نہیں ہے تو ہم یہاں یہ کمی پوری کرنے کے لیے موجود ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا