کرونا وائرس اور دیہاتی بیانیے

ہمارے ہاں بہت سے لوگ اس کو ابھی تک مذاق ہی سمجھ رہے ہیں اور کچھ تو سرے سے اسے وبا ماننے سے انکاری ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

ملک میں کچھ لوگ کرونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو ڈالر بٹورنے کے  منصوبے تو کچھ لوگ اسے ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔ (فائل تصویر: اے ایف پی)

دنیا کے بیسیوں ملکوں نے کرونا وائرس کو سنگین خطرہ سمجھتے ہوئے شہر کے شہر لاک ڈاؤن کر دیے ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہماری معیشت اور صحت کے اتنے مراکز بھی نہیں ہیں کہ ہم اس وبا کا تدارک کر سکیں، مگر ہمارے ہاں بہت سے لوگ اس کو ابھی تک مذاق ہی سمجھ رہے ہیں اور کچھ تو سرے سے اسے وبا ماننے سے انکاری ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

میرے ایک دوست بصر علی جو ماشاء اللہ لوگوں سے کافی تعلق رکھتے ہیں، خیر سے صحافی بھی ہیں اور صحافت پڑھا بھی رہے ہیں، وہ اپنے گاؤں کے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے ملے جنہوں نے کرونا کے بارے میں وہ باتیں کیں کہ کچھ وقت کے لیے ہم کرونا نامی وائرس کو بھول کر ان جوابات میں گم ہو گئے۔

 ایک نے کرونا وائرس کے بارے میں کہا کہ 'مړه څه ھم نيشته۔'

ترجمہ: یار کچھ بھی نہیں ہے۔

تو دوسرے کا کہنا تھا کہ 'ټول ډالرو ته چل دې۔'

ترجمہ: یہ سب ڈالر بٹورنے کا منصوبہ ہے۔

جب ایک سے کہا گیا کہ حکومت منصوبہ بنارہی ہے کہ گھر بیٹھ جاؤ تو اُس کا جواب تھا کہ 'کور به څوک کیښني؟'

ترجمہ: گھر کون بیٹھ سکتا ہے؟

اور ابھی تک پاکستان میں کرونا کا ایک بھی مریض نہیں تھا مگر اب: 'اوسه پورې څه نه وو خو چې دا پیسو يې واوريدل نو غوبل شو۔'

ترجمہ: ابھی تک سب خیریت تھی، جیسے ہی پیسوں کا سنا تو غوغا مچ گیا۔ ایک کے بقول: 'سکولونه يي ھسې بند کړل سکول کښې کرونا څه کوي؟'

ترجمہ: سکول ایسے ہی بند کر دیے، سکولوں میں کرونا کا کیا کام؟

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جو اساتذہ سے نالاں تھا اُس کا کہنا تھا کہ 'استاذانو مزې اوکړې۔'

ترجمہ: اساتذہ کے مزے ہو گئے۔

بصر علی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ تو اسے بیماری ماننے سے ہی انکاری تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ 'دا ټول هسې ګپ دې، ډرامه ده۔۔'

ترجمہ: یہ سب ایسے گپ شپ ہے، ڈرامہ ہے سارا۔۔

گاؤں کے بڑے بوڑھے کہہ رہے تھے کہ ’دا ده امریکې سازش دې، چین پرې خرابیي۔'

ترجمہ: یہ چین کو خراب کرنے کی امریکی سازش ہے۔

 ایک سے بات کی کہ یہ بیماری ایک سے دوسرے کو لگتی ہے تو وہ بولے کہ 'بیماری ته غم ښادي ښو نه شو پریخوې۔'

ترجمہ: بیماری کی وجہ سے غمی خوشی تو نہیں چھوڑی جا سکتی۔

اس دوران ایک بوڑھے بابے سے ملاقات ہوئی جس نے کہا کہ 'ما سره دې څوک لاس میلاؤ نه کړی نو ځان به راباندې خفه کړي۔'

ترجمہ: کوئی میرے ساتھ ہاتھ نہ ملائے تو پھر دیکھ لینا۔

ایک مولوی نے کہا کہ 'مرګ په نیټه‌ دې۔'

ترجمہ: موت نے اپنے وقت پر ہی آنا ہے۔

ایک شخص کا موقف تھا کہ 'حکومت دروغ وايي چې دا کرونا نه خلق مري، چې بنده مړ شي دا کرونا نوم پرې کیږده، مړې راپسي خو نه، چې ووايي چې ځه‌ خو په ساه بندې مړ یم۔'

ترجمہ: حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ کرونا سے لوگ مر رہے ہیں، اگر کسی بھی مردے کی موت کی وجہ کرونا بتا دی جائے تو مردہ اٹھ کر کہہ نہیں سکتا کہ نہیں میں تو دمے سے فوت ہوا ہوں۔

اتنے زیادہ موقف سن کر ذہن سے کچھ وقت کے لیے کرونا وائرس بھول ہی گیا کہ ایک موصوف نے جاتے جاتے کہا: 'او هلکه ھغه میرا جسم میری مرضی والا څه شو، ورته وې اوس راوزې؟'

ترجمہ: وہ میرا جسم میرے مرضی والے اب کہاں ہیں، انہیں کہو اب نکلو۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ