طوطا جو کرونا وائرس کے بارے میں خبردار کرتا ہے

لاک ڈاؤن میں اپنے گھر تک محدور ایک اسرائیلی جوڑے نے اپنے طوطے کو کرونا وائرس بولنا سکھا دیا۔

اسرائیل کے شہر قریت شمونہ میں ایک میاں بیوی نے اپنے لوکا نامی طوطے کو’کورونا‘ بولنا سکھا دیا ہے۔

اسرائیل میں اب تک دس ہزار کے قریب کرونا (کورونا) وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں۔ ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ دونوں میاں بیوی بھی گھر میں محصور ہیں۔

گھر میں بیٹھے بیٹھے انہوں نے سوچا کیوں نہ اپنے 22 مہینے کے اس سرمئی طوطے کو کرونا کی وبا کے بارے میں بولنا سکھائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کئی دنوں تک وہ کوشش کرتے رہے اور پھر ایک دن لوکا نے آواز لگائی: ’کرونا آ گیا ہے۔ باہر نہ نکلو!‘

لوکا کی مالکن کا کہنا ہے کہ بڑے تو سمجھدار ہیں، انہیں اس وبا کی سنجیدگی کا معلوم ہے لیکن بچوں کو سماجی دوری کے بارے میں کیسے سمجھایا جائے۔

 ان کا خیال ہے کہ بچے بھلے کیسی کی سنیں نہ سنیں، ایک بولتے طوطے کی بات شاید سمجھ جائیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا