میڈیکل عملے کو خراج تحسین: سکھر میں دیو قامت سفید جھنڈا  

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائین پر کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈکس، پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے لیے 56 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا سفید رنگ کا جھنڈا لگایا گیا۔

(تصویر: مئیر سکھر)

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائین پر کام کرنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈکس، پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے لیے 56 فٹ چوڑا اور 84 فٹ لمبا سفید رنگ کا جھنڈا لگایا گیا۔

سکھر کے مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا : ' اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کے خلاف کام کرنے والے طبی عملے، قانون نافذ کرنے والے ادارے، صحافیوں، صفائی عملے اور دیگر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے لیے ہم نے یہ جھنڈا لگایا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اور یہ دنیا کا سب سے بڑا سفید پرچم ہے جو ہم نے لگایا ہے'

تقریب میں ڈاکٹروں، نرسوں، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک بھی پیش کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 دریائے سندھ کے کنارے آباد سکھر میں لبِ مہران واکنگ ٹریک پر گزشتہ برس ایک تین سو فٹ اونچا لوہے کا کھمبا 5 کروڑ روپوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا جس پر 23 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے قومی پرچم لگانا تھا۔ مگر کرونا لاک ڈاؤن کے باعث وہ تقریب نہ ہوسکی تو سفید جھنڈا لگا کر کرونا ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میئر سکھر کے مطابق جلد ہی ایک اور تقریب کرکے قومی پرچم لگایا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان