دھوپ سینکتی اور جمائیاں لیتی سائپرس کی بلیاں

جب سے دنیا کرونا (کورونا) وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن میں گئی ہے، انسان تو انسان، جانوروں کی زندگیوں میں بھی ایک بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔

جب سے دنیا کرونا (کورونا) وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن میں گئی ہے، انسان تو انسان، جانوروں کی زندگیوں میں بھی ایک بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔

سائپرس کے دارالحکومت میں کئی بلیاں سڑکوں پر قیلولہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ آس پاس کوئی انسان انہیں ستانے کے لیے نہیں بلکہ شاید ان کے پاس کوئی انسان نخرے دیکھانے کو نہیں موجود۔ اب یہ بلیاں سستی میں آ کر زمین پر لیٹ جاتی ہیں اور دھوپ سینکتی ہیں۔

ملک میں چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب لوگ دن میں تین مرتبہ باہر نکل سکیں گے۔

سائپرس میں کرونا وائرس کا پہلا کیس نو مارچ کو سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد سائپرس کی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔ اس کا ملک کی معیشت پر بہت منفی اثر پڑا جو سیاحت سے چلتی ہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو گھر سے صرف ایک دفعہ باہر نکلنے کی اجازت تھی اور وہ اپنے گھر سے صرف اسی صورت میں نکل سکتے تھے جب تک وہ حکومت سے ایس ایم ایس کے ذریعے باہر جانے کی اجازت نہ لے لیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے مرحلے میں کنسٹرکشن سیکٹر کو کھول دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریٹیلر اور دیگر بازار بھی کھول دیے جائیں گے لیکن شاپنگ مال بند رہیں گے۔ سرکاری دفاتر بھی کھول دیے جائیں گے لیکن لوگوں کو سختی سے سماجی دوری کے دیگر احکامات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

جب تک لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا مرحلہ نہیں شروع ہو جاتا تب تک پارک وغیرہ بند رہیں گے۔ رات کو کرفیو نافذ کر دیا جائے گا لیکن اب کرفیو دس بجے لگا کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا