انڈرٹیکر ریٹائر ہو گئے: 'اب جیتنے کے لیے کچھ نہیں بچا'

انڈرٹیکر ڈبلیو ڈبلیو ای میں سب سے بڑا نام ہیں اور مجموعی طور پر 1990 میں ڈیبیو کے بعد سے ریسلنگ کر رہے ہیں۔

مارک کیلاوے نے 'دی انڈرٹیکر' کے نام سے تین دہائیوں تک ریسلنگ کی ہے(ڈبلیو ڈبلیو ای)

ریسلنگ کا تاریخی اور سب سے بڑا کردار انڈرٹیکر بالآخر ریٹائر ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں دوبارہ کشتی لڑنے کی 'کوئی خواہش' نہیں۔

انڈرٹیکر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں سب سے بڑا نام ہیں اور مجموعی طور پر 1990 میں ڈیبیو کے بعد سے ریسلنگ کر رہے ہیں۔ تقریباً 30 سال بعد ورثے کے خاتمے کی تین سال جاری رہنے والی اذیت کے اختتام پر سیاہ ہیٹ کے نیچے موجود شخص ریسلنگ کی دنیا کو چھوڑنے کے لیے تیار دکھائی دیتےہیں۔

مارک کیلاوے نے 'دی انڈرٹیکر' کے نام سے تین دہائیوں تک ریسلنگ کی۔ انہوں نے دستاویزی فلم کی تفصیل کے حصے کے طور پر اپنا کیریئر ختم  کرنے کا حیران کن اعتراف کیا ہے۔ دستاویزی فلم کا نام 'دا لاسٹ رائیڈ' ہے۔

بعض اوقات اس دستاویزی سیریز کو دیکھنا انڈرٹیکر کے طویل عرصے سے چلے آنے والے مداحوں اور خود کیلاوے کے لیے تکلیف دہ ہے۔

حقیقت میں یہ دستاویزی سیریز 2017 کے ریسل مینیا میں کیلاوے کے رومن رینز کے ساتھ مقابلے کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس مقابلے کے بعد کیلاوے نے ریٹائر ہونا تھا۔ 55 سالہ انڈرٹیکر رینز کے ساتھ اپنے مقابلے کے معیار پر خوش نہیں تھے جس کے بعد یہ دستاویزی فلم سیریز طویل مدت کے منصوبے میں تبدیل ہو گئی۔

تب سے کیلاوے مثالی رخصتی اور مکمل میچ کی تلاش میں تھے۔ بعد میں ریسلر جان سینا اور گولڈبرگ کے خلاف مواد نے انہیں مایوسی کا شکار کر دیا۔ بالآخر ایسا لگتا ہے کہ دی انڈرٹیکر اپنا کام مکمل کرچکے۔

کیلاوے نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپریل میں ہونے والے ریسل مینیا میں ریسلر اے جے سٹائلز  کے ساتھ ہونے والے تازہ ترین مقابلے کے معیار سے مطمئن ہیں۔کرونا وبا کی وجہ سے عائد پابندی کے پیش نظر اس مقابلے کی بند کمرے میں فلمی انداز میں عکس بندی کی گئی۔ اس مقابلے کو مداحوں اور ناقدین نے بے حد سراہا۔

اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دی انڈرٹیکر کے لیے بہت ہو گیا کہ وہ یہ کہہ دیں بس بہت ہو گیا۔ کیلاوے نے مقابلے کے بارے میں کہا: 'بہت سے خیالات اورجذبات تھے۔ ان میں ایک یہ تھا کہ کیا آپ اس سے کافی خوش ہیں؟ یہ ایک مضبوط لمحہ تھا (اور) ضروری نہیں آپ کو یہ ہمیشہ ملے۔ اگر کبھی کسی کیریئر کا بھرپور اختتام  ہو تو  وہ یہی تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

'میں ایک مقام پر ہوں۔ یہ وقت ہے کہ یہ کاؤبوائے واقعی رخصت ہو جائے۔ میرے لیے فتح یا مکمل کرنے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا۔ کھیل تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ نئے لوگوں کے لیے وقت ہے کہ وہ آگے آئیں۔ یہ وقت ٹھیک دکھائی دیتا ہے۔ دستاویزی فلم نے مجھے جاننے میں مدد دی ہے اور ایک بڑے منظر کو دیکھنے کے لیے میری آنکھیں کھول دی ہیں اور مجھے سکھایا ہے کہ ان آخری چند برسوں میں اپنا جائزہ سختی سے نہ لوں۔'

تاہم کیلاوے کے معاملے میں یہ حسب معمول لگتا ہے کہ مستقبل میں کردار کے لیے دروازہ تھوڑا سا کھلا ہے۔ اس سے پہلے انہوں کہا تھا کہ 'یہ وقت ہی بتائے گا' کہ وہ ایک بار پھر ہیٹ پہننے کی کال کا جواب دیں گے یا نہیں۔ 'اگر وِنس (میکموہن ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مالک) مشکل میں ہیں تو کیا میں واپس آ جاؤں گا؟ میرا خیال ہے کہ یہ صرف وقت ہی بتائے گا۔ ہنگامی صورت حال میں شیشہ توڑیں اور آپ دی انڈرٹیکر کو باہر نکال لیں۔'

دی انڈرٹیکر: دا لاسٹ رائیڈ ایک محدود سیریز ہے جو ڈبلیو ڈبلیو ای کی سبسکرپشن سروس ڈبلیو ڈبلیو ای نیٹ ورک پر دکھائی جا رہی ہے۔ اس ماہ کے آغازمیں ڈبلیو ڈبلیو ای نے پلیٹ فارم تک مفت محدود رسائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل