انوکھا حمل: پانچ کروڑ میں سے واحد کیس

28 سالہ کیلی فیرہرسٹ کو ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک انوکھی صورت حال کا سامنا ہے جو یوٹریس ڈیڈلفس کہلاتی ہے جس کے مطابق وہ دو رحم اور دو سروکس رکھتی ہیں۔

(اے ایف پی)

ایک 28 سالہ خاتون کو یہ علم ہوا کہ وہ دو جڑواں بچوں سے حاملہ ہیں اور ان کے دونوں بچے الگ الگ رحم میں موجود ہیں۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ ان جیسا یہ کیس پانچ کروڑ حمل میں سے ایک ہوتا ہے۔

28 سالہ کیلی فیرہرسٹ کو ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک انوکھی صورت حال کا سامنا ہے جو یوٹریس ڈیڈلفس کہلاتی ہے جس کے مطابق وہ دو رحم اور دو سروکس رکھتی ہیں۔

کیلی فیرہرسٹ جو کہ پہلے ہی اپنے بوائے فرینڈ جوشوا بونڈی کی دو بیٹیوں کی ماں ہیں انہیں یہ بات ان کےحمل کے 12 ہفتوں کے سکین کے بعد بتائی گئی ہے۔

انہوں نے دی سن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ جڑواں بچے ہم شکل ہو سکتے ہیں۔ یہ صورت حال بہت نایاب ہے لیکن انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ پانچ کروڑ کیسز میں سے ایک ہوتا ہے کہ دو جڑواں بچے الگ الگ رحم میں پل رہے ہوں۔'

کیلی فیر ہرسٹ کا کہنا ہے کہ اپنی دوسری بیٹی کے پیدائش کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ان کی رحم مکمل طور پر تیار نہیں ہے لیکن ڈاکٹرز نے تب ان میں یوٹریس ڈیڈلفس کی صورت حال دریافت نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 'جب میری دوسری بیٹی پیدا ہوئی تو ڈاکٹرز نے مجھے کہا کہ میری یوٹریس دو قرنہ ہے جس کا مطلب تھا کہ یہ مکمل نہیں ہے۔ تو جب میں سکین کے لیے گئی تو میں جان کر حیران رہ گئی کہ میں دو بچوں سے حاملہ ہوں۔ میں نے سوچا او خدا یہ تو بہت حیران کن ہے۔ یہ بات مجھے بہت شکر گزار بناتی ہے کہ میں دو خوبصورت بچوں کی ماں ہوں۔'

سینٹ جورج ہسپتال لندن کی ماہر حمل پروفیسر اسما خلیل کا کہنا ہے کہ یوٹریس ڈیڈلفس ایک پیدائشی مرض ہے جو تین ہزار میں سے ایک خاتون میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'ایسے بہت ہی کم معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں یوٹریس ڈیڈلفس سے متاثرہ خواتین سے دنیا بھر میں دو ہمشکل بچوں کو جنم دیا ہو۔'

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی صحت