'بھارتی کرکٹ بورڈ سابقہ IPL چیمپئین کو 64 کروڑ ڈالر ادا کرے'

دکن چارجرز نامی فرنچائز دکن کرونیکلز نیوزگروپ کی ملکیت تھی اور بی سی سی آئی کی جانب سے اس ٹیم کو مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر 2012 میں آئی پی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

(اے ایف پی)

بھارت کی ایک عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر دکن چارجرز نامی فرنچائز کو برطرف کرنے پر سابقہ آئی پی ایل چیمپئنز کو 64 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرے۔

دکن چارجرز نامی فرنچائز دکن کرونیکلز نیوزگروپ کی ملکیت تھی اور بی سی سی آئی کی جانب سے اس ٹیم کو مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر 2012 میں آئی پی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ ٹیم کو معاملہ حل کرنے کے لیے دی گئی مہلت سے ایک دن پہلے کیا گیا تھا۔

دکن کرونیکلز کے ایک وکیل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'جمعے کو ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا کہ چارجرز کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی اور قبل از وقت تھا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وکیل کی جانب سے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا گیا کہ 'انہیں (بی سی سی آئی کو) حکم دیا گیا ہے کہ وہ 48 ارب روپے کی رقم ادا کریں جو ٹیکس کے ساتھ تقریبا 80 ارب روپے ہو سکتی ہے۔'

بی سی سی آئی کے عبوری چیف ایگزیکٹو ہیمانگ امین کا کہنا ہے کہ ' ہمیں ابھی تک فیصلے کی کاپی نہیں ملی۔ فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد ہی ہم مستقبل کی حکمت عملی طے کر سکیں گے۔'

آئی پی ایل دنیا کی بڑی کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے لیکن یہ 2008 میں اپنے آغاز سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے جس میں بدعنوانی ، میچ فکسنگ سمیت کئی اور تنازعے شامل ہیں۔

سال 2013 میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد آئی پی ایل کی دو ٹیموں چنائی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کو دو سیزنز کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل