ایک شادی جس نے 144 لوگوں کو کرونا لگا دیا

سات اگست کو ہونے والی شادی کے متاثرین کا دائرہ سو میل تک پھیل گیا ہے۔

حکام کے مطابق اگر جرم ثابت ہو گیا تو ہوٹل پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے : فائل فوٹو (پکسا بے)

امریکی ریاست مین میں سات اگست کو ایک شادی ہوئی تھی جس میں لوگوں نے کرونا وائرس کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کو بری طرح سے نظر انداز کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب تک اس شادی میں شرکت کرنے والے 144 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سی ڈی سی نے جمعے کے روز امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے بیمار مہمانوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے جب کہ اب تک دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سی این این کے مطابق شادی سے پھیلنے والا مرض سو میل (160 کلومیٹر) دور تک پھیل گیا ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق شادی کی تقریب ریاست مین کے قصبے ملکن کورٹ کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی اور اس میں 65 افراد نے شرکت کی تھی۔ یہ تمام لوگ ایک ہال میں جمع ہو گئے تھے جب کہ ریاست میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے مطابق 50 سے زیادہ لوگوں کو ایک ہال میں اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حکام کے مطابق اگر جرم ثابت ہو گیا تو ہوٹل پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اندازہ ہے کہ اس شادی میں شرکت کرنے والے ایک یا ایک سے زیادہ افراد کو کرونا وائرس کا مرض لاحق تھا، جو اس نے متعدد مہمانوں کو منتقل کر دیا۔ جب یہ مہمان شادی میں شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کو لوٹے تو وہاں کے لوگوں کو مرض لگاتے چلے گئے۔

اے پی کے مطابق اس شادی کی وجہ سے مین کے سکول اور ٹاؤن ہال بند کر دیے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی صحت