گوگل کے بھارتی امریکی سی ای او کا نام غلط بولنے پر امریکی سینیٹرز پر تنقید

سندر پچائی نے ساتھی سی ای، او فیس بک کے مارک زکربرگ اور ٹوئٹر کے جیک ڈورسی، کے ساتھ نفرت آمیر تقاریر، غلط معلومات اور کانٹینٹ ماڈریشن کے موضوعات پر امریکی سینیٹرز سے بات کی، پر کئی قانون ساز ان کا نام درست لینے سے قاصر رہے۔

یہ پچائی کی امریکی کانگریس کے سامنے تیسری پیشی ہے۔ (اے اپف پی)

یہ مان لینا درست ہی ہوگا کہ جب ایک ارب پتی، جو کیلی فورنیا میں ہیڈکواٹرڈ 1.5 ٹریلین ڈالر کی کمپنی چلا رہے ہوں جو عالمی معیشت کے لیے بے حد اہم ہو، تو جب وہ کیپیٹل ہل (امریکی کانگریس) میں پیش ہوں گے تو سینیٹرز ان کا نام درست ہی لیں گے۔

امریکی انتخابات سے محض پانچ دن پہلے، بدھ کو، گوگل کی پیرینٹ کمپنی ایلفابیٹ کے بھارتی امریکی سی ای او سندر پچائی نے اپنے ساتھی سی ای او فیس بک کے مارک زکربرگ اور ٹوئٹر کے جیک ڈورسی کے ساتھ ایک ویڈیو چیٹ میں حصہ لیا جس میں نفرت انگیز مواد، غلط معلومات اور کانٹینٹ ماڈریشن پر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کے سینیٹرز پر مشتمل ایک پینل نے تینوں ٹیک جائنٹس سے ان کے دیگر پلیٹ فارمز کے بارے میں پوچھ گچھ کی، مگر اس دوران بار بار پچائی کا نام غلط بولا۔

یہ پچائی کی امریکی کانگریس کے سامنے تیسری پیشی ہے۔

بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہونے والے پچائی کا نام انگریزی میں ایسے بولا جاتا ہے: انگریزی کا لفظ (pea) ’پی‘ جیسے سبزی (مٹر) اور  ’چائے‘ جیسے مشروب۔

یوٹیوب پر ان کے نام کو بولنے کے صحیح طریقے کے بارے میں کئی ویڈیوز بھی ہیں، تاہم پھر بھی سینیٹرز ان کا نام درست بولنے میں جدوجہد کرتے نظر آئے۔ کبھی انہیں ’مسٹر پک -آئی‘ اور کبھی ’مسٹر پی چے‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

کامرس، سائنس اور ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر راجر وِکر نے اپنے افتتاحی ریمارکز میں انہیں ’پک -آئی‘ کہہ کر پکارا۔

 

کالراڈو کے سینیٹر کوری گارڈرنر سندر کا نام غلط لینے والے دوسرے قانون ساز بن گئے۔

سینیٹر ایمی کلوبوکر نے ’پی چے‘ کہا اور پھر دوسری کوشش میں ان کا نام درست کہہ دیا۔

تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد سینیٹر ماریا کینٹویل، مارشا بلیک برن اور مائیک لی واپس ’پک -آئی‘ پے چلے گئے۔ شاید وہ چیئر مین وِکر کو ہی سن کر چل رہے تھے۔

کانگریس کی اس ہیرنگ میں زیر بحث موضوع کے باعث سوشل میڈیا صارف اسے کافی دھیان سے دیکھ رہے تھے اور اس بات پر حیرت اور غصے کا اظہار کیا کہ کسی نے یہ نہیں سوچا کہ پہلے چیک ہی کرلیں کہ اس فیلڈ میں سب سے اہم ترین شخصیات میں شامل سندر کا نام کیسے بولا جاتا ہے۔

آخر کار صرف تین پینلسٹ ہی تو تھے۔

گوگل کی ایک سرچ پر آپ کو کئی ایسی یوٹیوب ویڈیوز مل جائیں گی جن میں ان کا نام بولنے کے درست طریقے کی وضاحت کی گئی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل