مشال قتل:سزائے موت عمر قید میں تبدیل، 25 ملزمان دوبارہ گرفتار

عدالت نے سزائے موت پانے والے مرکزی ملزم عمران خان کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جب کہ 25 ملزمان جنہیں پہلے فیصلے میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

مشال  خان کو عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم نے2017 میں توہین مذہب کے الزامات لگا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔(تصویر: سوشل میڈیا)

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں ضمانت پر رہا کیے گئے 25 ملزمان کی ضماتیں مسترد کرتے ہوئے ان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لال جان اور جسٹس عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ جمعرات کو ملزمان کی رہائی کے خلاف حکومت اور مشال کے والد کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کر رہا تھا جبکہ ملزمان کی طرف سے بھی اپیل دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے مشال خان قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مرکزی ملزم عمران خان کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا جب کہ 25 ملزمان جن کو پہلے فیصلے میں تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا جب کہ ان کی سزائیں برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ سنا دیا۔

اسی طرح اس مقدمے میں جن سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ان کی سزائیں بھی برقرار رکھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مشال خان کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم نے2017 میں توہین مذہب کے الزامات لگا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اس مقدمے میں ایک ملزم عمران خان کو سزائے موت سنائی گئی تھی جب کہ سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دیگر 25 ملزمان کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تاہم بعد میں ملزمان نے ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس میں 25 ملزمان جنہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

اس رہائی کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت نے اپیل دائر کی تھی کہ ان ملزمان کی سزائیں برقرار رکھی جائیں اور ان کو گرفتار کیا جائے۔

آج انہی اپیلوں پر عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا جس میں ضمانت پر رہا ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ مرکزی ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان