زرعی اصلاحات سے کسان خوشحال ہوں گے: وزیر اعظم مودی

دوسری جانب بی جے پی کے ایک وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ کسانوں کی جاری تحریک میں بائیں بازو کے لوگ اور ماؤ نواز داخل ہو گئے ہیں۔

اصلاحات سے زراعت میں سرمایہ کاری آئے گی: نریندر مودی (اے ایف پی)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ زرعی شعبے میں اصلاحات کا مقصد ان کی مدد کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہفتے کو بھارتی ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے زراعت میں سرمایہ کاری آئے گی جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا:  ’حکومت کی تمام اصلاحات کا مقصد کسانوں کو خوش حال بنانا ہے، نجی شعبے کو ملک کے زرعی شعبے کی بہتری کے لیے مدد کرنی ہوگی۔‘

دوسری جانب شمالی ریاستوں میں احتجاج کرنے والے کسانوں کو خدشہ ہے کہ نئے قانون سے بھارت کی باضابطہ منڈیاں ختم ہو جائیں گی اور یہ قانون حکومت کو طے شدہ قیمتوں پر ان سے گندم اور چاول کی خریداری سے روک دے گا جس کے بعد وہ نجی خریداروں کے رحم وکرم پر ہوں گے۔

اس وقت کم ازکم 30 کسان تنظیمیں اس قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حکومت اور کسانوں کے درمیان ہونے والے مذاکات کے کئی دور تعطل ختم کروانے میں ناکام رہے ہیں۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات کو مکمل طور پر واپس لیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم مودی کی تازہ یقین دہانیوں کے باجود قریبی ریاستوں سے ہزاروں کسان دارالحکومت نئی دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکومت پر نئے قانون کی تنسیخ کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی تقریب سے خطاب میں وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدن دگنی کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ’کسانوں کی اس وقت جاری تحریک میں بائیں بازو کے لوگ اور ماؤ نواز داخل ہو گئے ہیں۔‘

گذشتہ ہفتے ہزاروں بھارتی شہریوں نے لندن میں بھارت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ بھارت کی 15 سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ کسان یونینز نے کہا ہے کہ نئے قوانین ان سے مشاورت کے بغیر متعارف کروائے گئے اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ آمدن اور زرعی اجناس کی طے شدہ قیمتوں کو حاصل تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔

بھارتیہ کسان یونین کے صدر بلبیرسنگھ راجیوال نے کہا:  ’ہم نے پرامن احتجاج کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا