بچی کے ماسک نہ پہننے پر فلائٹ رن وے سے موڑ کے والدین کو اتارا گیا

عملے کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڑے کو موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی بچی کی ماسک لگانے میں مدد کریں لیکن وہ ہدایت پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

(سکرین گریب)

امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ریاست نیوجرسی جانے والی پرواز سے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر اتار دیا گیا کیونکہ ان کی دو سالہ بیٹی نے کمپنی کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک پہننے  سے انکار کر دیا تھا۔

جوڑا ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور سے نیوجرسی کے نیووارک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ طیارے میں سوار ہوا تھا۔ فضائی کمپنی کے عملے نے جوڑے کو طیارے سے اترنے کے لیے کہا۔

دو سالہ بچی کی والدہ ایلیزاوربن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا: 'آج ہمیں طیارے کے رن وے پر آنے کے بعد اسے چھوڑنے کے لیے کہا گیا اور انہیں طیارے کو گیٹ کی طرف واپس لے جانا پڑا کیونکہ ہماری بیٹی نے قواعد پر عمل نہ کرتے ہوئے اپنا ماسک نہیں پہنا تھا۔'

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے نے بیٹی کو ماسک پہننے پر رضامند کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ ویڈیو میں والد  کو بیٹی سے یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ'یہاں آو، تمہیں یہ لگانا ہے۔' جب کہ بچی لاڈ کرتے ہوئے اپنے چہرے کو ہاتھوں میں چھپا  کر ماسک کو دور ہٹا دیتی ہے۔ 

بعد میں ویڈیو میں فضائی کمپنی کے عملے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جوڑے کو طیارے سے اترنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ عملے کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڑے کو موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی بچی کی ماسک لگانے میں مدد کریں لیکن وہ ہدایت پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

جب جوڑا عملے کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا اس وقت ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد نے ماسک بچی کے چہرے پر لگا رکھا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا: 'میں نے عملی طور پر ماسک بیٹی کے چہرے پر لگا رکھا ہے۔ یہ قواعد پر عمل ہے۔'

 بچی کی والدہ اوربن کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: 'ہم اسے مجبور نہیں کر سکتے۔ اس نے ماسک کو پکڑ رکھا ہے۔ وہ رو رہی ہے۔'

لیکن عملے نے جوڑے کہا کہ وہ اپنا سامان اٹھائے اور طیارے سے اتر جائے۔ اوربن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں لکھا: 'میں اب بھی یہاں الجھن، بے یقینی اور ذلت کے احساس کے ساتھ بیٹھی ہوں۔'واقعے کے بعد ان کے اس پیغام کو پرائیویٹ کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن فوکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اوربن نے اپنے تجربے کے بارے میں کہا: 'یہ قطعی اذیت ناک اور ذلت آمیز بھی تھا۔ میں اپنی زندگی اس سے زیادہ الجھن کا شکار کبھی نہیں ہوئی۔' سوشل میڈیا کے پیج پر اوربن کا تعارف  تن ساز اورسابق  بیاتھولون سکیئر کے طور پر موجود  ہے۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں اور انہوں نے متعلقہ خاندان سے رابطہ کیا ہے۔ فضائی کمپنی نے کہا ہے کہ انہوں نے خاندان کو ٹکٹ کی رقم، کار سیٹ اور بیگ واپس دے دیے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس سال اگست میں قواعد و ضوابط پوسٹ کیے تھے جن میں کہا گیا ہے کہ'پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔'

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ