کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: اظہر علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

پاکستان نے آج اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور جارحانہ بیٹنگ کی جس سے رنز کی رفتار تیز رہی اس کا کریڈٹ اظہر علی اور محمدرضوان کو جاتا ہے  ۔

(اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 

اننگز کی خاص بات اظہر علی کی شاندار بیٹنگ تھی انھوں نے 93 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، نیلواگنر کے زخمی ہونے کے باعث میٹ ہنری اور مچل سانتنر کی جگہ ڈیرل مچل کھیل رہے ہیں۔

پاکستان نے یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہرکو ٹیسٹ کیپ دی ۔

پاکستان کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن تھا۔ پاکستان کے اوپنر شان مسعود میچ کے تیسرے ہی اوور میں صفر پر ساؤتھی کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
انھوں نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریویو بھی لیا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ صاف آؤٹ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسرے اوپنر عابد علی اچھی فارم میں نظر آرہے تھے اور چند پراعتماد شاٹ کھیلے لیکن وہ جیمیسن کا نشانہ بنے وہ 25 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے ۔

حارث سہیل کی مایوس کن بیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا وہ صرف چار گیندوں کے مہمان رہے، ایک رنز بناکر جیمیسن کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

فواد عالم جیمیسن کی ایک تیز باؤنسر سے بچ نہ سکے اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

اس موقعے پر کپتان رضوان اور اظہر علی نے زبردست بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔ دونوں نے وکٹ کے چاروں طرف عمدہ شاٹ کھیلے اور 88  رنز کی رفاقت قائم کی ۔ دونوں کی بیٹنگ کی خاص بات رن ریٹ کا تیز رہنا تھا جس سے نیوزی لینڈ کی بولنگ کا دباؤ بھی کم ہوا۔

رضوان نے مسلسل پانچویں نصف سنچری مکمل کی، وہ پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے مسلسل پانچ نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔

رضوان 61 رنز بناکر جیمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم ان کے بعد اظہر علی نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور فہم اشرف کے ساتھ 56 رنز کی رفاقت بنائی، اظہر علی 91 رنز بناکر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

فہیم اشرف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کے بقیہ بلے باز کچھ زیادہ نہ کرسکے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمیسن نے 69 رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ بولٹ اور ساؤٹھی نے دو دو وکٹ لیے ۔

پاکستان نے آج اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور جارحانہ بیٹنگ کی جس سے رنز کی رفتار تیز رہی اس کا کریڈٹ اظہر علی اور محمدرضوان کو جاتا ہے  ۔

نیوزی لینڈ کل اپنی اننگز شروع کرے گا ۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل