سعودی عرب: چار لاکھ روپے تک بکنے والی دنیا کی مہنگی  ترین ’بشت‘

سعودی عرب  میں الاحسا کے علاقے میں بننے والی ’بشت‘ کو دنیا کی مہنگی ترین سمجھا جاتا ہے، جو لاکھوں تک میں فروخت ہوتی ہے۔

بشت کی تیاری میں چاندی اور سنہرے رنگ کے دھاگے استعمال ہوتے ہیں۔ (بشکریہ عرب نیوز)

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں الاحسا کا علاقہ سینکڑوں برسوں سے ہاتھ سے تیار کی گئے عرب ممالک میں مردوں کے لباس ’بشت‘ کے لیے مشہور ہے۔

الاحسا کی بشت دنیا بھر میں مہنگی ترین مانی جاتی ہے۔ مقامی کاری گر حبیب بو خضر سنہرے دھاگوں کے ساتھ اعلیٰ ترین معیار کی بشت تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

اس پیشے سے 40 برس سے زائد سے منسلک  رہنے والے حبیب بو خضر نےالعربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا:  ’میں نے بچپن سے ہی اپنے گھرانے کو اس پیشے سے وابستہ دیکھا۔ گھر والوں نے اس کا عشق مجھ تک منتقل کیا۔ ‘

انہوں نے مزید کہا: ’الاحسا میں تیار کی جانے والی ’حساوی بشت‘ کے مہنگا ہونے کی وجہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا اعلیٰ ترین معیار کا کپڑا، دھاگا اور اس کا منفرد ڈیزائن ہے۔ اس بشت کی تیاری میں استعمال ہونے والے دھاگے درحقیقت چاندی سے تیار ہوتے ہیں۔ حساوی بشت کی قیمت ڈیزائن اور کپڑے کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ ‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا کہ بشت کی تیاری میں چاندی اور سنہرے رنگ کے دھاگے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک بشت 15 روز میں تیار ہو جاتی ہے۔ ہاتھوں سے سلائی مکمل ہونے کے بعد ’برداخ ‘ (بشت کو چمکانے) کا عمل شروع ہوتا ہے۔

حبیب بو خضر  کے مطابق اس بشت کی قیمت تین ہزار ریال (تقریباً 1.25 لاکھ روپے) سے دس ہزار  ریال (4.25 لاکھ روپے) کے درمیان ہوتی ہے۔

حالیہ عرصے میں بشت کا استعمال مردوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اب یہ خواتین کے لیے بھی شان کی علامت بن چکی ہے۔

حبیب بو خضر کہتے ہیں:  ’دست کاری میں الاحسا کو سعودی عرب کے بقیہ علاقوں میں امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ ایک طویل عرصے تک یہ پیشہ اس علاقے میں پھیلا رہا تاہم اس فن کے مشکل ہونے کی وجہ سے اب لوگوں کی اس میں دلچپی کم ہوگئی ہے۔‘

اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں 40 برس سے زیادہ عرصہ اس پیشے میں گزار چکا ہوں اور میرے سیکھنے کا عمل جاری ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے شمار  تقریبات میں شرکت کی، جن میں نمایاں ترین لندن میں سعودی سفارت خانے میں قومی دن کی تقریب، ریاض میں الجنادریہ میلہ اور شارقہ میں تاریخی ورثے کا میلہ شامل ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل