پروٹان ساگا کا مقابلہ سوزوکی کلٹس یا کیا پکانٹو سے ہو گا: سنیل منج

پروٹون ساگا کی ملائشیا میں ایک سنہری تاریخ ہے۔ اسے ملائشیا کی قومی کار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یا یوں کہیں کہ یہ ملائشیا کی مہران ہے۔ ملائشیا کے ہر گھر نے اپنی زندگی میں ایک بار یہ کار ضرور چلائی ہے۔

(اے ایف پی)

ملیشین کار کمپنی 'پروٹون' نے پاکستان میں پروٹون ساگا کے نام سے اپنی دوسری گاڑی لانچ کردی ہے۔ کرونا کے سبب اس کار کی لانچ ڈیجیٹلی کی گئی۔

پاکستان میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے پاک ویلز ڈاٹ کام کے مالک سنیل سرفراز منج نے پروٹون ساگا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: پروٹون ملیشین کار کمپنی نے پاکستان میں الحاج گروپ جو FAW  آٹو موبائلز تیار کرتے ہیں، کے ساتھ مل کر نئی سیڈان 1300 گاڑی لانچ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی دوسری گاڑی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کراس اوور ایکس 70 کے نام سے ایس یو وی لانچ کی تھی۔ (یاد رہے یہ وہی گاڑی ہے جسے ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے 2019 میں وزیر اعظم پاکستان کو تحفتاً دیا تھا)۔

سنیل نے بتایا کہ اس کے دو ویرینٹ متعارف کروائے گئے تھے ایک امپورٹڈ اور دوسرا لوکل پروڈکشن جسے سی کے ڈی کہتے ہیں وہ کچھ عرصہ میں یہاں شروع ہو جائے گی۔

پروٹون ساگا کے حوالے سے سنیل نے بتایا کہ یہ پیسنجر سیگمنٹ کار ہے اسے سیڈان گاڑی میں سیگمنٹ B کہا جا سکتا ہے۔ ایک سیگمنٹ A ہوتا ہے جو بڑی گاڑی ہوتی ہے جبکہ سیگمنٹ B چھوٹی گاڑی ہوتی ہے۔ سیڈان گاڑی وہ ہوتی ہے جس کی ڈگی ہو۔ پروٹون ساگا کی بھی ڈگی ہے لیکن سائز اس کا تھوڑا چھوٹا ہے جیسے ایک زمانے میں KIA کی کلاسک گاڑی آتی تھی اس کا سائز بھی اتنا ہی ہوگا۔ ویسے تو اس میں چار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے لیکن کہا اسے فائیو سیٹر جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساگا کے پانچ ویرینٹ لانچ کیے گئے ہیں۔ پہلا ویرینٹ سٹینڈرڈ مینول، دوسرا سٹینڈرڈ آٹو، تیسرا اے سی ای ود آٹو، چوتھا R3 مینول، اور پانچواں R3 آٹو۔

سنیل کے خیال میں یہ کہنا کہ پروٹون ساگا پاکستان کی سستی ترین گاڑی ہو گی غلط ہوگا۔ سستی ترین گاڑیاں جن میں 1000 سی سی والی گاڑیاں ہیں جیسے یونائیٹڈ، روڈ پرنس کی پرل ان کی قیمت 10 یا 11 لاکھ روپے کی رینج میں ہیں۔ پروٹون ساگا کے کم ترین ویرینٹ کی قیمت  19 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ سب سے اچھا ویرینٹ 24 لاکھ سے زیادہ کا ہوگا۔

بقول سنیل منج: 'قیمت کے لحاظ سے دیکھیں تو پروٹون ساگا کامقابلہ مارکیٹ میں سوزوکی کلٹس یا کیا(KIA)  کی پکانٹو سے ہو گا۔ یہ دونوں ہیچ بیک گاڑیاں (جن کی ڈگی نہیں ہوتی)  ہیں۔ ہیچ بیک گاڑی کی قیمت میں آپ کو ڈگی والی گاڑی مل جائے گی اس لحاظ سے آپ کہہ سکتے ہیں کی سیڈان میں یہ سب سے سستی گاڑی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیڈان میں اگر آپ اس سے زیادہ کی قیمت میں جائیں گے تو چنگان ایلسون آتی ہے اور اس سے اوپر ٹیوٹا یارس اور ہونڈا سٹی جن کے مختلف ویرینٹس کی قیمتیں  23 سے 30 لاکھ کے درمیان ہیں۔

سنیل کا کہنا تھا کہ پروٹون ساگا اس لحاظ سے سیڈان گاڑیوں کا مقابلہ کرے گی کہ سیڈان گاڑیوں میں اس سے سستی گاڑی کوئی نہیں ہوگی۔ پاکستانی مارکیٹ میں وہ صارفین جنہیں سیڈان کا شوق تھا لیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہیچ بیک گاڑی لینی پڑتی تھی، ان صارفین کے لیے ایک اچھی آپشن اس گاڑی کی صورت میں مارکیٹ میں میسر ہوگی۔

سنیل کا کہنا تھا کہ پروٹون ساگا برانڈ ملیشین ہے لیکن یہ میڈ ان پاکستان ہو گی۔ اکثر صارفین کو لگتا ہے کہ یہ گاڑی باہر سے آرہی ہے لیکن دراصل وہ بنتی پاکستان میں ہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی پیر سے شو رومز پر بھی دستیاب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب لانچ کے بعد بکنگ شروع ہوگی اور بکنگ پرائس کمپنی نے چھ لاکھ روپے مختص کی ہے۔ امید یہی ہے کہ صارفین کی جانب سے اس گاڑی میں کافی حد تک دلچسپی دیکھی جائے گی۔

دوسری جانب پاک ویلز نے اپنےفیس بک کے آفیشل گروپ میں بھی چند روز قبل پروٹون ساگا کے حوالے سے معلومات پوسٹ کیں تھیں۔

اس پوسٹ کے مطابق ساگا کے کچھ امپورٹڈ یونٹس بھی یہاں آئیں گے۔ ویسے تو آٹو پالیسی کے مطابق گاڑی کے ہر ویرینٹ کے 100 امپورٹڈ یونٹس لائے جاسکتے ہیں لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ اس گاڑی کے پانچوں ویرینٹس کی امپورٹڈ گاڑیاں یہاں لائی جائیں گی یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ کچھ رپورٹس کے مطابق یہاں چند سی بی یو یا امپورٹڈ یونٹس لائے جائیں گے جو صرف شوروم میں کھڑے کرنے اور ٹیسٹ ڈرائیوو کے لیے استعمال ہوں گے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب پاک ویلز کی ویب سائٹ پر پروٹون ساگا کے دیے گئے جائزے کے مطابق پروٹون کمپنی لانچ کے لیے 50 فیصد سبسڈائزڈ ڈیوٹی سٹرکچر کے تحت  100 CBU یونٹس درآمد کرے گی ۔ یہ 100 یونٹس پاکستان میں پروٹون کے چار ڈیلرز کے پاس جائیں گے۔ ان چار یونٹس میں سے دو کراچی، ایک لاہور اور ایک اسلام آباد میں ہے۔ جبکہ الحاج آٹو موبائل کا منصوبہ ہے کہ وہ ساگا کو جون 2021 سے پاکستان میں بنانا شروع کریں گے۔

پروٹون ساگا کی تاریخ کے حوالے سے اس جائزے میں لکھا گیا ہے: 'پروٹون ساگا کی ملائشیا میں ایک سنہری تاریخ ہے۔ اسے ملائشیا کی قومی کار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یا یوں کہیں کہ یہ ملائشیا کی مہران ہے۔ ملائشیا کے ہر گھر نے اپنی زندگی میں ایک بار یہ کار ضرور چلائی ہے۔ ساگا کی پہلی نسل 1985 میں آئی تھی اور 2008 تک اس رجحان میں رہی۔ پھر پروٹون ساگا کی دوسری نسل آئی ، جس کا 8 سال طویل عرصہ بھی رہا۔ 2016 کے بعد تیسری اور موجودہ نسل ساگا ہے ، جو اب پاکستان آرہی ہے۔ پروٹون کار 3 سال / 100،000 کلومیٹر سے 5 سال / 150،000 کلومیٹر وارنٹی کے ساتھ آئے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی