ٹویوٹا کے منافعے میں کرونا کے بعد دوبارہ اضافہ

گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے گذشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے دوران 50 فیصد منافعے کا اعلان کیا ہے جو کرونا پھیلاؤ کے بعد اس کار ساز ادارے کی ایک بڑی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

(اے ایف پی)

گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے گذشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے دوران 50 فیصد منافعے کا اعلان کیا ہے جو کرونا پھیلاؤ کے بعد اس کار ساز ادارے کی ایک بڑی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کو گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں حاصل ہونے والا منافع 838 اعشاریہ سات ارب ین یعنی تقریباً آٹھ ارب ڈالر تھا جو اس سے پچھلے سال حاصل ہونے والے 559 ارب ین کے منافع سے زائد تھا-

گاڑیوں کی سہ ماہی فروخت میں بھی پہلے کی نسبت سات اعشاریہ چھ ٹریلین ین سے آٹھ اعشاریہ دو ارب ین کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کو وبا کے باعث اب بھی مشکلات کا سامنا ہے - کمپنی کے ایگزیکٹو کینٹا کون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات کم کرنے کی مد میں کیے جانے والے اقدامات مثلاً سوشل میڈیا مارکیٹنگ مہم نے منافع بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی رواں مالی سال میں 76 لاکھ گاڑیاں فروخت کرنے کی امید رکھتی ہے جو کہ گذشتہ مالی سال میں فروخت کردہ 90 لاکھ گاڑیوں سے کم ہے-

گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ٹویوٹا نے بھی امریکہ، جاپان اور یورپ میں مقابلتاً زیادہ گاڑیاں فروخت کیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا